- فصلوں کی مختلف اجناس کا ضرر رساں کیڑوں کے خلاف قوت مدافعت کا مطالعہ کرنا
- فصلوں کے ضرر رساں اور کسان دوست کیڑوں کی آبادی کے تغیرو تبدل کا مطالعہ کرنا تا کہ نقصان دہ کیڑوں کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔
- بیج کو مختلف زہروں سے زہر آلود کرنا تا کہ فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے بچایا جا سکے
- فصلوں پر مختلف زہروں کا استعمال تا کہ مختلف فصلات اور باغات کیلئے بہتر زہریں تجویز کی جا سکیں
- ادارہ ھذاء میں مستقل بنیادوں پر زہروں کی طبقہ بندی کیلئے تجربات کیئے جاتے ہیں
- مختلف فصلات ، پھلوں اور سبزہوں کے لیئے مربوط طریقہ انسداد وضع کرنا
- کسان دوست اور دشمن کیڑوں کی دریافت کیلئے معائنہ کرنا بھی تحقیقاتی سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے
- زہروں سے پیدا ہونے والے مسائل اور کیڑوں میں زہروں کے خلاف پیدا ہونےوالی قوت مدافعت پر قابو پانے کیلئے دوست کیڑوں کا استعمال
- حیاتیاتی انسداد کے لیئے دوست کیڑوں جیسا کہ ٹرائیکو گراما اور بریکن کی لیبارٹری میں افزائش نسل کرنا
- شہد کی مکھیوں پر حملہ آور ہونے والی جوؤں اور امریکن فاؤل پروڈ کا مطالعہ اور اسکا تدارک زیر تحقیق ہے
- ڈینگی مچھر کے تدارک کے لیئے آگاہی پروگرام با قاعدگی سے منعقد کیئے جاتے ہیں
- کسانوں کی تربیت کے دن کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے
- تحقیقاتی نتائج کو سائنسی جریدہ،ذراعت نامہ اور قومی اخبار میں شائع کیئے جاتے ہیں۔