تعارف

ادارہ تحقیقات حشرات کو شعبہ حشرات کا درجہ بڑھاتے ہوئے 2003  میں قائم کیا گیا۔ اس کے قیا م سے لےکر اب تک کیڑوں کی زندگی، موسم کے ان پر اثرات ، ان کے خلاف زرعی زہروں کی اثر پذیر ی اور ان کیڑوں کے خلاف مختلف فصلوں کی اقسام کی قوت مدافعت کا مطالعہ کرتے ہوئے کیڑوں کو کنٹرول کرنے کی حکمت عملی پر تحقیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تحقیق کےنتیجے میں حاصل ہونے والے علم کو مختلف تحقیقی مقالوں ، کسانوں کے مختلف اجتماع میں پیش کیا گیا تاکہ ان سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے کیڑوں کا مربوط انسداد حاصل کیا جاسکے ۔ مزید براں یہ ادارہ کیڑوں اور ڈینگی مچھر کے خلاف مختلف مہمات میں بھی سر گرمی سے حصہ لیتا رہا ہے۔ نئے ظاہر ہونےوالے مسائل کو نمٹنے کے لیے حکومت کی طرف سے کئی ترقیاتی منصوبہ جات بنا کر ان کو حل کیا جارہا ہے ۔ تاکہ ان مسائل کو حل کرتے ہوئے ملکی زرعی پیداوار کو بڑھایا جا سکےاور کسانوں کی آمدن اور خوشحالی میں اضافہ کیا جاسکے

 

 

مشن

ضرررساں کیڑوں کے مسائل سے نمٹنے کے لیے کم خرچ ماحول دوست اور لمبے عرصے تک کارآمد ررہنے والی مناسب حکمت عملی تیار کرنا تاکہ فصلا ت کو  ہونے والےنقصانات کو کم کیا جاسکےاور انکی پیداوار بڑھائی جاسکے تاکہ زمیندارو ںکی آمدن میں اضافہ کیا جاسکے۔

مقاصد

  • کیڑوں سے متعلقہ فصلات ، پھلوں ، سبزیوں اور ذخیرہ شدہ اجناس کے مسائل کی نشاندہی کرنا۔    
  • کیڑوں کے خلاف مختلف فصلات کی اقسام میں قوت مدافعت کی نشاندہی کرنا۔     
  • زرعی زہروں کے قوائد کے مطابق معیار کو پرکھنا ۔    
  • ضرر رساں کیڑوں کے دشمن کیڑوں کی شناخت کرنا۔    
  • شہد کی پیداواربڑھانے کے لیے جدید تکنیک استعمال کرنا۔
  • مختلف فصلات پر کیڑوں کے خلاف ان کے مربوط طریقہ انسداد کو بنانا۔    
  • کیڑوں کے انسداد کے لیے بنائی گئی مختلف تکنیک کو زمینداروں تک پہنچانا۔