ڈے کیئر سنٹر

ڈے کیئر سنٹر، ایوب زرعی تحقیقا تی ادارہ، فیصل آباد 6 نومبر 2018 کو فیصل آباد کیمپس میں قائم کیا گیا۔ اس کا افتتاح فروری 2018 کو وزیر پنجاب (بہبود خواتین) محترمہ حمیدہ وحیدالدین نے کیا۔ یہ سہولت ملازمت پیشہ خواتین کی ملازمت کو زیادہ کارآمد بنانے، پریشانیوں سے بچانے، معاشی تحفظ دینے، ذاتی اطمینان اور تکمیل کا احساس دلانے کے لیے میسر کی گئی ہے۔ مزید برآں اب ماؤں کو اپنے  بچوں کو پالنے کے لیے چھٹیاں لینے کی یا ملازمت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

                                                                                                  

مقاصد

  • ملازمت کرنے والی ماؤں کے بچوں کی دیکھ بھال کی سہولت مہیا کرتا ہے۔
  • ملازمت کرنے والی ماؤں کو انکے اپنےادارے میں یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔
  • اس سنٹر میں نا صرف بچے محفوظ ہیں بلکہ ان کی اچھی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے مواقع میسر ہیں۔
  • یہ سنٹر ملازمت پیشہ ماؤں کے بچوں کی اچھی دیکھ بھال کی وجہ سے ان ماؤں میں خود اعتمادی بھی بڑھاتا ہے۔
  • یہ سنٹر بچوں کو آپس میں مل جل کر رہنے کے طریقے بھی سکھاتا ہے۔

رابطہ

انچارج
ڈاکٹر رموزہ رفیق