کارہائے نمایاں

  •  پچھلے پانچ سالوں کے دوران ادارہ ہذا نے فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اور رجسٹر یشن کے ڈیبارٹمنٹ کے تعاون سے ترشاوہ پھلوں کی نو (09) اقسام رجسٹر  کروائی ہیں جن میں پاک کنو، سی آر آئی سیلٹیا نہ، ایس جی فیو ٹر ارلی، آری سیڈ لیس کنو،آری کھٹی، سی آر آئی بلڈ مالٹا، سی آر آئی مسمبی، پاک شمبر،اور پنجاب ٹراکو شا مل ہیں
  •  چار سکر ین ہاؤس  تعمیر کیے جا چکے ہیں جن میں اس وقت بیماری سے پاک پودے تیار کیے جا رہے ہیں۔ سکر ین ہا ؤس کے اندر بغیر بیج کے پودوں والی اقسام کا جرم پلازم بھی تیار کیا جاتا ہے اور اس کی افزائش کی جاتی ہے
  •  ادارہ نے کامیابی کے ساتھ ترشاوہ باغات کی بیماریوں ، حشرات ، خوراک ، زمین اور پیداوار سے متعلقہ مختلف نوعیت کو کامیابی سے تجربات بھی کیے ہیں
  •  فروٹ فلا ئی کے کنٹرول ، بیماریوں کی روک تھم اور منصفانہ پانی کے استعمال کے حوالے سے ادارے کی خدمات قابل تحسین ہیں
  •  ادارہ ہذا ترشاوہ پودوں کی مختلف اقسام پر ڈائی ورسیفیکیشن کے حوالے سے کام کر رہا ہے اور اس مقاصد کیلئے ایک تصدیق شدہ نرسری کا قیام عمل میں لا یا گیااور ہزاروں کی تعداد میں صحیح النسل  پودے ہر سال تیار کیے جاتے ہیں
  • ترشاوہ پودوں کی کچھ اقسام مثلاَََ     ڈیزی مینڈرین ، کیفین، مینڈرین ، ہارورڈ بلڈ ، ریان نیول ، ایم سی میکموہن ، ویلنشیا اور کاک ٹیل با ہر کے ملک سے منگوا کر متعارف کروائی گئیں ہیں اور ان کی پاکستان کے ما حول سے مطابقت کو جانچنے کیلئے تجربات کیے جا رہے ہیں
  •  حال ہی میں ادارہ نے بیرون ِ ملک سے ٹر یکٹر کی مدد سے چلنے والا پرونر درآمد کیا ہے تاکہ مناسب وقت پر ترشاوہ باغات کی مشینی طریقے سے کانٹ چھانٹ کم وقت میں کی جا سکے
  • سیڈ لیس کنو ( بغیر ییج کے کنو) کے چار افزائشی بلاک بھی بنا ئے جا چکے ہیں جہاں ایسے پودوں کی افزائش کا عمل تیزی سے جاری ہے