سہولیات

یہ ادارہ مند رجہ ذیل سہو لیات مہیا کر رہا ہے:

  • باغبان حضرات کیلئے رہنما ئی کی سہو لیات دستیاب ہیں۔
  • مختلف تربیتی پروگرامز اور سیمینار ز کے ذریعے ترشاوہ پھلوں سے تعلق رکھنے والے کسانوں ، تاجروں اور زراعت کے ماہرین کی صلاحیتوں کو مزید بہتر کیا جا تا ہے اور ان کی رہنما ئی کی جاتی ہے۔
  • ترشاوہ باغات پر حملہ آور ہونے والے کیڑوں اور بیماریوں کی تشخیص میں باغبان حضرات کی مدد کی جا تی ہے۔
  • ترشاوہ باغ کیلئے موزوں بن کیلئے زمین کا تجر یہ کرنے کیلئے ایک تجرباتی لیباریٹری بھی ادارہ ہذا میں موجود ہے اس کے علاوہ اس لیبارٹری میں ترشاوہ باغات کے پودوں کے تنوں میں ہونے والی غذائی عناصر کی کمی کے بارے میں بھی تجزیہ کیا جاتا ہے۔
  • ترشاوہ پودے لگانے والے حضرات کو روٹ سٹاک بھی مہیا کیا جاتا ہے۔