سیریل ٹیکنالوجی لیبارٹری ، فیصل آباد

گندم  کی  اقسام کے تخلیقی پروگرام میں تجزیاتی سہولت  کی  دستیابی  ایک جزو ِ لازم ہے، جس کا مقصد  برق  رفتاری سے بروقت  اور قابل اعتمادمعیار کی جانچ پرکھ کرنا ہے،  اگرچہ نئی اقسام کی تیاری  مصروف عمل  ماہرین گندم(بریڈرز)  اعلیٰ پیداواری امکانات کی حامل اقسام کے لئے غذائی محاذ پر برسرپیکار ہیں تاہم مزید غذائیت سے لیس  خوراک کی پیداوار کے لئے  ایک مضبوط، مستند اور  جدید تجزیاتی سہولت سے آراستہ نظام ممد و معاون ثابت ہوتا ہے بین الاقوامی  معیار  سے مزین  آئی ایس او  17025-  لیبارٹری میں جانچ پڑتال  اور  پیمائش کی تکمیل کے لئے اطلاق اگرچہ  انتہائی اہمیت کا حامل ہے  تاکہ بااعتماد تسلسل اور نتائج کے لئے  حاصل کردہ اعداد و شمار  تک  رسائی کے ساتھ ساتھ قومی و بین الاقوامی سطح  پر نیک  نامی  یقینی بنائی جا سکے،یہ اس لیبارٹری کا اعزا زہے کہ  اسے آئی ایس او/  ای سی 2005-17025   کی ایکریڈیٹیشن 2017 میں حاصل ہوئی، جس سے ہمارے جملہ  کرم فرماؤں کے  اعتماد اور  ہم پر بھروسہ  کا غماز ہے۔ 

 

 

 

 

 

 

 

مقاصد

  • نگرانی اور دوبارہ جائزہ لینے کی سرگرمیوں کا اہتمام کرکے آئی ایس او 17025 کی توثیق کو برقرار رکھنا۔
  • معیار کی مستقل بہتری کے لئے مہارت کی جانچ (پی ٹی) پروگرام میں حصہ لینا۔
  • لیبارٹری کے افسران اور متعلقہ عملے کی اہلیت اور صلاحیتوں کو بڑھانا ضروری متعلقہ تربیت فراہم کرکے۔
  • بین الاقوامی معیار کے برابر اسٹیک ہولڈرز (فوڈ انڈسٹری ، درآمد کنندگان ، برآمد کنندگان اور کاشتکار وغیرہ) تک ورکنگ / تجزیاتی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا۔

مقام

گندم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد

رابطہ

 ڈاکٹر جاوید احمد
ڈائریکٹر
گندم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد
 فون نمبر: 03217662504
ای میل: Javed1710@yahoo.com
فیکس: 0092419201685