بائیو کیمسٹری سیکشن

ابتدائی طور پر زرعی حیاتیاتی کیمیا اور جانوروں کی غذائیت سے تعلق رکھنے والاتحقیقاتی کام سابقہ پنجاب زراعتی کالج اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، لائلپور 1909 میں شروع کیا گیا تھا. زرعی حیاتیاتی کیمیا اور جانوروں کی غذائیت سے تعلق رکھنے والاایک علیحدہ شعبہ 1954 میں زرعی کیمیا-II کے ساتھ قائم کیا گیا تھا ، اب زرعی کیمیاء (بائیو) اس کے سربراہ کے طور پر موجودہ جگہ پر ایوب زرعی تحقیقی ادارے, فیصل آبادکے زیر سایہ سال 1961-62 سے کام کر رہا ہے۔ یہ شعبہ 30-05-2009 تک ڈائریکٹر جنرل (ر) کے براہ راست کنٹرول کے تحت کام کررہا تھا۔سال 2009-10 کے دوران ، یہ شعبہ پوسٹ ہارویسٹ ریسرچ سینٹر ، فیصل آباد کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا. اب یہ شعبہ ڈائریکٹر پوسٹ ہارویسٹ ریسرچ سینٹر ، فیصل آباد کے کنٹرول کے تحت کام کر رہا ہے ۔ اس شعبہ کی اہم تحقیقاتی سرگرمیوں میں اناج  ، پھل، سبزیاں اور چارہ جات کے غذائی معیار کی جانچ کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ، معیار کی جانچ کے لئے (تجزیاتی سہولت) فصل کے ماہرین کی اقسام اور ایوب زرعی تحقیقی ادارہ ، فیصل آبادکے مختلف شعبہ جات کی ضروریات کے مطابق کئے جاتے ہیں۔

 مقاصد

  • ایوب زرعی تحقیقی ادارہ ، فیصل آبادکے زرعی ماہرین کی طرف سے تیارکردہ فصلوں ، پھلوں اور سبزیوں کی نئی اور مفیداقسام کے لئے غذائیت کے معیار کی جانچ
  • جانوروں کو کھلائے جانے والے مختلف اقسام کے چارہ جات کے غذائی معیار کی جانچ
  • فصلوں کی پیداوار میں زرعی اور صنعتی فضلے کا استعمال
  • کسانوں، صنعتوں اور ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کے مختلف شعبہ جات کو ان  کی پیداوار/مصنوعات اوراقسام کی غذائی معیار کی جانچ کے لئے تجزیاتی خدمات کی فراہمی

تحقیقی سرگرمیاں

موجودہ طور پر, یہ شعبہ مورِنگا، قوئینوا, انگور, خریف چارہ جات, ایلو ویرا اور مختلف پھلوں کی اینٹی آکسیڈینٹ صلاحیت کے غذائی معیار پر تحقیق کرتا ہے ۔

سرگرمیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • مختلف پھلوں اور سبزیوں کی اینٹی آکسیڈینٹ اور غذائی صلاحیت کا تعین
  • آلوبخارے کی مختلف اقسام کے غذائی معیار کی جانچ
  • مختلف طریقوں سے خشک کردہ محفوظ کی گئی سبزیوں کی غذائی حیثیت کا مطالعہ
  • فیصل آباد کےمختلف اورمخصوص علاقوں میں کاشت کی جانے والی گاجر اور مٹر کی غذائیت کا موازنہ
  • مورنگا کی غذائی جانچ اور اس کا دیگر روایتی چارہ جات کے ساتھ موازنہ
  • قوئینوا آٹاکی غذائی جانچ اور اسکا دیگر اناج کے ساتھ موازنہ
  • مختلف ربیع اور خریف کے چارہ جات کے غذائی معیار کا جائزہ
  • کھاد کے استعمال سے چنے میں پروٹین کے اجزاء کی بہتری.
  • مونگی کی مختلف اقسام  کی غذائیت پرجراثیم لگانے کے اثرات
  • برسیم کی کٹائی کے وقت اُس کی عمر کے اُس کی غذائیت پر اثرات
  • انگورکی مختلف قسموں کی غذائی معیار کی جانچ.
  • ماش کی جینو ٹائپ  (genotypes) کی اقسام کی غذائی معیار پر مائکروبیل انوکولاشن کے اثرات
  • گندم کے غذائی معیار اور پیداوار پر فاسفورس کا اثر
  • ٹنل( بے موسمی) اور کھیت (موسمی) میں اُگائی گئی سبزیوں میں مختلف غذائی معیار کی تشخیص
  • موسمیاتی تبدیلیوں کاایلو ویرا کی کیمیائی ساخت پر اثر

رابطہ

خالد حسین
سینئر سائنٹسٹ
فون نمبر: 0419201869
ای میل: acbiochem@hotmail.com

نقشہ