تعارف

ایرڈزون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھکر کا قیام1991؁ء میں بھکر میانوالی، خوشاب، لیہ اور مظفر گڑھ کے تھل زون میں زراعت کی ترقی کیلئے کیا گیا تھا۔ اس علاقہ کی اہم فصلات بشمول گندم، چنا  اور مونگ ہیں۔جو صوبہ پنجاب میں ان فصلوں کے کل کاشت رقبہ کا بالترتیب80،90 اور 93 فیصد پر مشتمل ہے۔نئی گندم، چنا اور مونگ  کی نئی اقسام کی افزائش ایک مستقل عمل ہے جو تحقیقات کی ارتقاء میں وسیع پیمانے پر تحقیقاتی سرگرمیوں کا احاطہ کرتا ہے۔ جس میں بائیو ٹیک (رسٹ، بنٹ اور پودوں کی دیگر بیماریوں)اور اے بائیوٹک(نمکیات، درجہ حرارت، خشک سالی) کے خلاف مزاحمت ہے۔ اس کے ساتھ ہی نئی ترقی یافتہ اقسام کیلئے پیداواری ٹیکنالوجی کے پیکج کی ترقی بھی ایک مستقل عمل ہے۔ نئی فصلو ں کا تعارف، سروے، مجموعہ کیٹروں کی نشاندہی اور کیٹروں کے حرکات اور ان کے کنٹروں کیلئے سفارشات مرتب کرنا بھی اس ادارہ کا اہم مقصد ہے۔
 

مشن

ایرڈ زون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا اہم مقصد تھل کے علاقوں میں زراعت کی ترقی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے موجودہ منظر نامے میں پیداوار کی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا ہے۔

 مقاصد

ادارہ ہذا کے مندرجہ ذیل اہم مقاصد ہیں:

  • گندم چنا اور مونگ کی اعلٰی پیداوار دینے والی آب و ہوا کی سمارٹ اقسام کی ترقی۔
  •  تھل زون کے مخصوص زرعی موسمی حالات کے تحت ان کی وسیع تر موافقت کیلئے نئی تیار کردہ اقسام کی جانچ کرنا۔
  •  چنے،گندم اور مونگ کی فصلوں کی پیداواری اور منافع کو محدود کرنے والے عوامل کی نشاندہی کرنا۔
  •  فصلوں کے حشرات اور بیماریوں کے اننتظام کی حکمت عملی کے ذریعے واقعات، نقصانات اور بیماریوں کے امراض کا مطالعہ کرنا۔
  • منظور شدہ اقسام کا پری بیسک بیج بنانا۔