کارہائے نمایاں

کارہائے نمایاں مندرجہ ذیل ہیں-

  • گندم اور مکئی کی اقسام گرمی اور خشک سالی سے برداشت کے لئے سکرین کی گئیں 
  • خشک سالی کے خلاف150 سدابہار گھاس  کی لائنز  اسکرین کی گئیں
  • پودوں کی نشوونما کے ریگولیٹرز جیسے سلییسک ایسڈ ، سلیکون ، سیلینیم ، گلائسین بیٹین  کیلشیئم کلورائد ، پوٹاشیم کلورائد ، جیسمونک ایسڈ اور کیولین کے استعمال سے گندم ، آلو ، کینولا اور مکئی کی  پیداوار میں اضافہ
  • آب و ہوا میں تبدیلی کے لحاظ سے فصلوں میں قوت ِ مدافعت بڑھانے کے لیے کراپ ماڈلز کا ستعمال کر کے فصلوں کی بہتر پیداوار
  • نامیاتی کاشتکاتی کے لیے کینچووں کی افزائش
  • گندم ، مونگ، لوبیا ، ماش ،  لہسن ، کینولا ، گاجر اور مسور کی نامیاتی پیداوار کا آغاز
  • پانی کی کمی برداشت کرنے یا کم پانی میں بہتر پیداوار دینے والی کپاس کی قسم (ایف ایچ- 326) کو کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد کے اشتراک سے منظوری دلوانا
  • پاکستان کی پہلی پٹ سن کی ورائٹی "جے ایف سی۔17"کی منظوری   جبکہ اسٹیویا"ہنی" ، تلسی "ایف ایس 15" ابھی  منظوری کے عمل میں ہیں
  • کپاس کی کھڑی فصل میں گندم کی کاشت(گندم کی پیداوار میں فی ایکڑ8 سے 10 من تک کا اضافہ)
  • چاول  کی کھیلیوں اور پٹڑیوں پر کاشت سے پانی کی بچت میں 20 فیصد اضافہ ہوتا ہے
  • تل کی فصل کی کاشت پٹڑیوں پر اور  چھٹہ کے بعد کھیلیوں پر کاشت سے  Charcol Rot میں کمی سے 5سے 15 فیصد تک پیداواری اضافے کاباعث بنتی ہے جبکہ مونگ میں 10سے 15 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے
  • چاول کے بعد گندم کی زیرو ٹیلج  بوائی گندم کی پیداوار میں 10 سے 12 فیصد تک اضافہ اور پیداوار کی لاگت میں 15سے20 فیصد کمی کا باعث بنتی ہے
  • چاول کی براہ راست بوائی سے  (25سے 35 فیصدپانی کی بچت، مزدوری کی بچت)
  • گندم کی پٹڑیوں پر کاشت(25 فیصد تک آبپاشی کا پانی بچائیں)
  • کپاس کی پٹڑیوں پرکاشت (25 فیصد سے زیادہ پانی اور 50 فیصد بیج کی بچت، غیر یقینی بارشوں کے دوران فصل کا بچاؤ)
  • مکئی کی کھیلیوں پر کاشت(25 سے 30فیصد پانی کی بچت)
  • فصلوں / سبزیوں کی عمودی کاشت(فصل کی پیداوار اور معیار کو بہتر بنانا)
  • موجودہ فصلوں کے نظام میں پھلی دار فصلوں  کو شامل کرنا (کاشتکار کی پیداوار میں اضافہ)
  • موسم خزاں میں لگائے گنے میں پیاز ، لہسن اور دالوں (مونگ اور ماش ) کی مخلوط کاشت نے صرف گنے کے مقابلہ میں مجموعی معاوضے میں 15-20 فیصد تک اضافہ کیا
  • پنجاب میں اسٹیویا ، تلسی ، قینوا ، سونف ، کودنجی ، لیمن گراس اور پٹ سن کی کامیاب کاشت
  • رواں سال کے دوران مونگ کے Basic Seed(800 کلوگرام) ، مکئی (140،00 کلوگرام) ، جوار (1،350 کلوگرام) ، باجرا (4،950 کلوگرام) ، تل (1،260 کلوگرام) اور چاول (15،000 کلوگرام) کی پیداوار
  • پنجاب سیڈ کونسل سب کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے رواں سال کے دوران گندم ، کپاس ، چاول ، سورج مکھی ، مکئی ، چنے ، زیتون اور باجرہ کی فصلوں کے لئے 16 Spot Examinationکیے گئے
  • سیڈ ٹیسٹنگ لیب کو بین الاقوامی معیارISO-17025 کے مطابق منظور کروانا 
  • موسمیاتی  ڈیٹا کو ریکارڈ ، مرتب اورمتعدد اداروں میں تقسیم کیا
  • گذشتہ دس سالوں کے دوران 220 جڑی بوٹی مار زہروں کے استعمال پر تجربے کیے گئے
  • گذشتہ 10 سالوں کے دوران بیج کے اگاؤ کے لیے مختلف فصلوں کے 1200 سے زائد نمونوں کا تجزیہ /جانچ کی گئی