انار

انار ایک پت جھڑ درمیانے قد کا جھاڑی نما پودا ہے جس کا آبائی وطن ایران اور اس کی کاشت افغانستان، ایران، مراکش،سعودی عرب، پاکستان اور بھارت میں کی جاتی ہے۔ پاکستان میں 18-2017 میں زیر کاشت رقبہ 7072 ہیکٹرز ہےاور مجموعی پیداوار 36840 ٹن رہی جس میں بلوچستان کا حصہ زیادہ ہے۔ انار کی کاشت زیادہ ترلورالائی، قلات، ملتان، بہاولپور، لیاقت پور، ڈیرہ اسمٰعیل خان اور مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں کی جاتی ہے۔ ادویاتی خصوصیات کی بناٗ پر انار کا رس ملیریا اور ٹائیفائیڈ بخار کے لیے مفید ہے۔ یہ وٹامن سی، آئرن اور کیلشیم کا مکمل ذریعہ  ہے۔ تجارتی نقطہ نگاہ سے انار ایک منافع بخش پھل ہے اور اس کے پودے کی پھل دینے کمی عمر کافی لمبی ہے۔ پاکستان میں زیادہ تر کاشت ہونے والی اقسام بے دانہ اور سندورا ہیں۔

ہارٹیکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ، فیصل آباد

 

اہم خصوصیات

سفارش کردہ علاقہ جات

پیداواری صلاحیت
 ( کلوگرام فی پودا)

وقت کاشت

سال اجراء

ورائٹی

سیریل نمبر

بہت میتھی، ، برداشت کے بعد لمبے عرسہ تک زخیرہ کی جا سکتی ہے، جنوبی پنجاب میں کاشت کے لیے نہایت موزوں 

جنوبی اور وسطی پنجاب

41 - 48

فروری- مارچ

2019

پرل

1

بلند پیداوار کی حامل، برداشت کے بعد لمبے عرسہ تک زخیرہ کی جا سکتی ہے، جنوبی پنجاب میں کاشت کے لیے نہایت موزوں

جنوبی اور وسطی پنجاب

45 - 55

فروری- مارچ

2019

گولڈن

2