ذیلی اسٹیشن

رائس ریسرچ اسٹیشن،  بہاولنگر 

رائس ریسرچ اسٹیشن،  بہاولنگر دفاتر، لیبارٹریز ،  رہائش گاہوں ،  ہاسٹل اور دیگر عمارات پر مشتمل ہے جسکا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب نے مورخہ 22اکتوبر 2012کو کیا۔

تحقیقی سرگرمیاں

  • جنوبی پنجاب کے لیے لمبے دانے والے چاول کی اقسام کی دریافت کرنا
  • زیادہ پیداوارکی حامل اقسام (کے ایس کے 434 ،  اری 9،  باسمتی 2000،  سپر باسمتی،  باسمتی515 ،  پی کے 1121 ایرومیٹک) کے بنیادی بیج کی فراہمی
  • کسانوں کے لیے بلا معاوضہ مٹی اور پانی کا تجزیہ 
  • کسانوں کو چاول کی کاشت بذریعہ چھٹہ کی تحریک دینا
  • پیداواری ٹیکنالوجی کے لیے سفارشات بذریعہ سیمینار ، ویڈیوز اور زمیندار تک رسائی 
  • آڑھتی اور چاول تیار کرنے والے افراد کی تربیت
  • ہر قسم کے سیلہ چاول کی تیاری کا طریقہ کار 
  • دھان کے کاروبار سے وابستہ افراد کیلئے مشاورتی خدمات
  • جدید طریقہ پر چاول کی تیاری کے لیے آگاہی سیمیناروں اور کانفرنسوں کا انعقاد

رابطہ

پرنسپل سائنٹسٹ
فون نمبر: 2277373-063

نقشہ