کارہائے نمایاں

اس شعبہ کی کامیابیاں درج زیل ہیں:

تجربات کے ڈیزائن کی جا نچ پڑتال

تجربات کے ڈیزائن کی جا نچ پڑتال اور ان میں بہتری لانے کے لیےایوب زرعی تحققاتی ادارہ سے منسلک مختلف شعبہ جات کے تجرباتی رقبہ میں جا کر ڈیزائن کا جائزہ لیا گیا اور خامیاں دور کر نے کے لیے زدعی سائنسدانوں کو موقع پر تجاویز دی گئیں تجرباتی پلاٹ کے سائز شکل اور تجربات کو دہرانے کی تعداد کے بارے میں مشورے دیے گئے۔

مواد کا شماریاتی تجربہ اور نتائج کی تشریح

شعبہ شماریات میں زرعی تجربات کے موصول شدہ موادکاتوجہ سے تنقیدی جائزہ اور شماریاتی تجزیہ کیا جاتاہے۔ موادمیں موجودتغیرات کومختلف حصوں میں تقسیم کرتے ہوئےمیٹیریل کی اوسط کےفرق کو واضع کیا جاتاہے۔ مختلف عناصر کے باہمی عمل کی موجودگی کو جانچاجاتاہے۔ حاصل شدہ نتائج متعلقہ سائنسدانوں سے مشاورت کے بعد متعلقہ شعبہ کو فراہم کیےجاتے ہیں۔

سالانہ تحقیقاتی پروگراموں کا شماریاتی جائزہ

ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے شعبہ جات کے سالانہ تحقیقاتی پروگرام میں زیر مطالعہ تجربات کی چھان بین کر کے جہاں مناسب ہوا، ترامیم و تجاویز کی سفارش کی گئی۔