سہولیات

جی ایم اوجانچ لیبارٹری

اس لیبارٹری میں کسی بھی فصل سے تعلق رکھتے جینیاتی تبدیلی والے پودوں کی پی سی آر کے ذریعے ISO-17025 کے معیار پر جانچ کی جاتی ہے یہاں جی ایم او سیمپلز کو پہلے سے موجود (MON-531, MON-1445, MON-88913 MON15985, MON-810, TC-1507, MON-89034 اور NK-603) اور کثرت سے استعمال ہونے والے جی ایم او عناصر (کیم وی 36ایس پروموٹر، نوس ٹرمینیٹر، این پی ٹی -ٹو مار کر جینز) اور بی ٹی کپاس کی نئی اقسام میںCry پروٹین کی کمیت کے تعین کی جانچ کروائی جا سکتی ہے۔

 

 
     

ٹشو کلچر کی سہولت

اس ادارے میں جدید ترین ٹشو کلچر کی لیبارٹری اور پودوں کی پرورش کے لیے  کنٹرول شدہ خصانتی درجہ حرارت والے خاص کمرے موجود ہیں یہاں پر مختلف فصلوں کے ٹشو کلچر (آلو، ٹماٹر، سرسوں، گندم، چاول، تمباکو، گنے، سٹیویا، کیلے اور زیتون) کے طریقہ کار کو موثر بنایا جا چکا ہے۔ اس لیبارٹری میں اہم فصلوں جیسے آلو اور گنے کا بیماریوں سے پاک بیج تیار کیا جاتا ہے اور پھر ان فصلوں کو کسانوں کو منتقل کیا جاتا ہے۔ ٹشو کلچر سے حاصل شدہ جینیاتی تغیر کو مختلف فصلوں جیسے گندم ،گنے اورچاول وغیرہ میں حیاتیاتی اور غیر حیاتیاتی دباؤ کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ 

 

 
     

 جی ایم او ارتقاء کی لیباٹری

اس ادارے نے مختلف اہم معاشی فصلوں جیسے کہ گندم، کپاس اور گنے میں جینیاتی تغیر کے بنانے کے طریقہ کار کو درست سمت میں ڈال دیا ہے ۔مصنوعی طور پر تیار کردہ جینCry1Ac، Cry2Abاور Roundup readyجینز کو اہم فصلوں یعنی کپاس، گندم اور گنے میں متعارف کروایا جارہا ہے۔

 

 
     

 مٹی کی جانچ کی حوالہ لیبارٹری

اس ادارے کے جراثیمی مٹی کے سیکشن میں مٹی اور کھادوں کو جانچنے والی جدید ترین لیبارٹری موجود ہے۔ یہاں پر پورے پنجاب سے بھیجے گئے مٹی اور کھاد کے نمونوں کو پہلے سے تعین کردہ معیاروں پر جانچا جاتا ہے۔