Agricultural Scientists from Huangzhou Province, China visited Ayub Agricultural Research Institute, Faisalabad

چائنہ کے صوبہ ہوانگزو کے زرعی سائنسدانوں نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر محمد اختر چیف سائنٹسٹ نے چینی وفد میں شامل زرعی سائنسدانوں کو پنجاب میں زرعی سائنسدانوں کی تحقیقاتی کاوشوں بارے تفصیلی بریفننگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ امسال 100ارب روپے سے زائد مالیت کے تل ایکسپورٹ کئے جائیں گے۔ پاکستان کے زرعی سائنسدان ملک میں کپاس، چاول، پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کے علاؤہ مقامی سطح پر معیاری زرعی ادویات کی تیاری کیلئے چائنہ کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی سطح پر چائنہ سے مختلف فصلوں کے جرم پلازم کے باہمی تبادلہ سے زرعی تحقیق میں جدت لائی جائیگی۔ پاکستانی زرعی سائنسدان چائنہ سے ہائبرڈ چاول اور کپاس کی 3 جین ورائٹیز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان فصلوں کی نئی اقسام کے بیجوں کی کاشکاروں کو فراہمی سے زرعی خود کفالت کے حصول کے علاؤہ ملکی معیشت کے استحکام میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر محمد اختر نے زرعی سائنسدانوں کے وفد کو پاکستان میں چھوٹے کاشتکاروں کیلئے جدید زرعی مشینری کی تیاری میں مدد کی اپیل کی۔ چائنہ کے زرعی سائنسدانوں نے پاکستان میں جاری زرعی تحقیق میں گہری دلچسپی لی اور محدود وسائل کے باوجود چاول، گندم، مکئی، آم،کنو، تیل دار اجناس کی فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول پر زرعی سائنسدانوں کی تحقیقاتی کاوشوں کو سراہا۔ چائنیز وفد نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کی مختلف لیبارٹریز کا معائنہ بھی کیا۔ ڈاکٹر عابد نیاز، پرنسپل سائنٹسٹ نے بائیؤ ٹیکنالوجی میں ٹشو کلچر کے علاؤہ مالیکیولر بائیالوجی لیبارٹریز میں جاری جدید تحقیق کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زرعی سائنسدانوں نے ٹشو کلچر سے گندم،آلو، ادرک،پپیتا کے وائرس سے پاک پودے تیار کرکے کاشتکاروں کو فراہم کئے ہیں۔ ان لیبارٹریز میں مفید بیکٹیریا کاکلچر تیار کر کے مختلف فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ او زمین کی زرخیزی میں اضافہ کو ممکن بنایا گیا ہے۔ علاؤہ ازیں بائیو فرٹیلائزرز کی تیاری اور مختلف سبزیوں کی بیماریوں کے کنٹرول لئے بھی مفید جراثومے دریافت کئے ہیں۔ دودہ کے آخر میں وفد کو کپاس کے فیلڈ کاوزٹ بھی کروایا گیا۔اس بریفنگ میں چیف سائنٹسٹ ملک اللہ بخش، ڈاکٹرعزیز الرحمن، ڈاکٹر اظہر اقبال، ڈاکٹر خالد حسین، ڈاکٹر اللہ نواز اور محمد اسحاق لاشاری سمیت دیگر زرعی سائنسدانوں نے شرکت کی۔