سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی کا ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکا دورہ

سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد  میں28 نومبر2020  کو شعبہ ریسرچ کی کارکردگی کیلئے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمدظفر اقبال  ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ)، ڈاکٹر ساجد الرحمن ڈائریکٹر (ریسرچ) کے علاوہ دیگر ڈائریکٹرز اور  زرعی سائنسدانوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمدظفر اقبال   ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ)نے سیکرٹری زراعت پنجاب کو ادارہ ہذٰا میں جاری زرعی تحقیقی پروگرامز  کے بارے میں بریفنگ دی-