مونگ پھلی

مونگ پھلی پنجاب کے بارانی علاقوں کی ایک اہم نقد آور فصل ہے۔ مونگ پھلی دنیا کی 13ویں اہم فصل ہے جو کہ خوراک کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ مونگ پھلی کے بیج میں بہترین قسم کا کھانے والا تیل (43-55%) آسانی سے ہضم ہونے والے لحمیات (25-32) %اور کاربوہائیڈریٹ(20%)  پائے جاتے ہیں۔ دنیا میں مونگ پھلی کی پیداوار کا پچاس 50فیصد تیل نکالنے میں استعمال ہوتا ہے۔ جبکہ 37فیصد بطور خوراک استعمال ہوتاہے  اور 12فیصد بیج کے طور پر استعمال ہوتاہے۔ دنیا میں مونگ پھلی کے رقبہ میں پاکستان کا حصہ صرف 0.4% اور پیداوار میں 0.2% کا حصہ ہے۔ پاکستان میں 2018-19 میں مونگ پھلی کو 86974ہیکٹرز رقبہ پر کاشت کیا گیا تھا۔ جبکہ پیداوار 100790ٹن ہوئی تھی- پنجاب میں% 89،KPKمیں% 80اور سندھ میں% 22رقبہ پر مونگ پھلی کاشت کی جاتی ہے۔(CAP-2016)   انڈیا میں 70  فیصد کھانے کا تیل مونگ پھلی سے حاصل کیا جاتا ہے۔ جبکہ پاکستان میں کھانے کے تیل میں مونگ پھلی کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ کیونکہ  یہ زیادہ تر بھون کر کھائی جاتی ہے اور بیکری کی اشیاء بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔ ہماری اوسط قومی پیداوار 800سے 1100کلو گرام فی ہیکٹر ہے جو کہ موجودہ اقسام کی پیداواری صلاحیت کا چوتھا حصہ ہے۔ پیداوار کم کی اہم وجہ زیادہ پیداواری صلاحیت رکھنے والی اقسام کی کمی، اچھا بیج نہ ہونا اور پیداوار بڑھانے کے عوامل پر عمل درآمد نہ ہونا ہے۔

بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ ، چکوال

 

 

 

 

 

 

سفارش کردہ علاقہ

پیداواری پوٹینشل (من فی ایکڑ)

منظور شدہ سال

اقسام

بارانی علاقہ جات

32

1992

باری 89

بارانی علاقہ جات

40

2000

باری 2000

بارانی علاقہ جات

40

2011

باری 2011

بارانی علاقہ جات

42

2016

باری 2016

بارانی علاقہ جات

35

1992

چکوری

بارانی علاقہ جات

40

2002

گولڈن