تحقیقاتی ادارہ برائے تحفظ آب و اراضی، چکوال

کیا جپسم کا استعمال زمین کو ٹحیک کرنے کے لیے کر سکتا ہوں؟ ٹاپ
جی ہاں ۔جپسم کا استعمال کالے اور کالے سفید کلر کو ٹھیک کرتا ہے زمینی نمی کو زیادہ دیرتک برقرار رکھ سکتا ہے۔ یہ کیلشیم اور سلفرمہیا کرتا ہے۔  
   
جپسم زمین میں فی ایکڑ کتنا استعمال کیا جائے؟ ٹاپ
زمین میں نمی زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے کے لیے ایک ٹن جپسم فی ایکڑ 3سال بعد استعمال کرنا چاہیے۔  
   
کیا جپسم لائم /چونے کا پتھر (کیلشیم کاربونیٹ) کا متبادل ہے؟ ٹاپ
نہیں! لائم کوعام طورپرزمینی تیزابیت بہترکرنےکے لیے استعمال کرتے ہیں جو کہ جپسم نہیں ہوتا۔ جپسم زمین کی بناوٹ کوبہتر کرتا ہے۔ نمی کو زیادہ دیرتک محفوظ رکھتا ہے اورخوراکی أجزاء کی دستیابی بڑھاتا ہے۔   
   
جپسم کا استعمال کن فصلوں کے لئے زیادہ مفید ہے؟ ٹاپ
اس کا استعمال عام طور پر تمام فصلوں کے لئے مفید ہے۔ کیونکہ یہ زمین میں بہتری لاتا ہے، نمی زیادہ دیر تک محفوظ رکھتا ہے۔ خوراکی أجزاء کی دستیابی بڑھاتا ہے۔ پوٹھوار کے بارانی علاقوں میں یہ زیادہ تر گندم اور مونگ پھلی کے لئے استعمال کیا جاتاہے۔   
   
کیا جپسم کو زمین میں ملانا ضروری ہے؟ ٹاپ
یہ پانی میں قدرے حل پذیر ہے۔ اڑنے سے بچانے کے لیے ملانا ضروری ہے۔ آہستہ آہستہ یہ پانی میں حل ہو کرزمین کے اندر کیلشیم اور سلفر کومحفوظ رکھتا ہے۔ اور3سال تک اس کا اثر رہتا ہے۔         
   
کیاجپسم کے استعمال سے کیمیائی کھاد میں کمی کی جا سکتی ہے؟ ٹاپ
کسی حد تک ہاں! کیونکہ یہ زمین میں بہتری لا کرخوراکی أجزاء کی پودے کے لیے دستیابی کو بہتر کرتا ہے۔ اسطرح کھاد کی کارکردگی یا پودے کو دستیابی بڑھ جاتی ہے۔ اور کم کھاد بہتر نتائج دے سکتی ہے۔  
   
کیا جپسم ایک کھاد ہے؟ ٹاپ
یہ بنیادی طور پر زمین کی حالت کو بہتر کرنے کے لئےاستعمال کیا  جاتا ہے۔ جو کہ زمین کو نرم، بھر بھرا بناتا ہے۔ سختی کم کرتا ہے اور جڑوں کو گہرائی تک جانےمیں مدد کرتا ہے۔ زمین میں موجود جرثومے بہتر کام کرتے ہیں اور خوراکی اجزاءکی دستیابی کوبڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کیلشیم اور گندھک مہیا کرتا ہے۔    
   
مجھےکیسے إحساس ہوگا کہ جپسم کام کر رہا ہے؟ ٹاپ
جپسم کے استعمال کے ایک سال کے اندرآپ زمین میں تبدیلی دیکھ سکتے ہیں۔ زمین میں سخت پن کم ہو جائے گا۔ پانی کی جذ ب ہونے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ اور پیداوارمیں اضافہ اور کوالٹی میں بہتری دیکھی جا سکتی ہے۔  
   
کیا جپسم پر کوئی تحقیقات ہوئی ہے اور کوئی ڈیٹا موجود ہے؟ ٹاپ
اں ساکری نے اس پر بہت تجربات مختلف انواٰع و اقسام کی زمینوں اور فصلوں پر کیے ہیں اس کے علاوہ دنیا بھرمیں اس پر تحقیق ہوئی ہے اور جاری ہے۔   
   
کیا جپسم کے استعمال سے میری پیداوار بڑھ سکتی ہے؟ ٹاپ
جی ہاں! جپسم زمین کی حالت میں بہتری لا کر پیداوار بڑھانے کا موجب ہے۔ اچھی دیکھ بھال سے پیداوارمیں بہتری لائی جاسکتی ہے۔   
   
جپسم کی قیمت کیا ہے؟ ٹاپ
فیکٹری میں اس کی قیمت عموما75تا80روپے فی50 کلو گرام بیگ ہے۔ اور فیکٹری سے فاصلہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ قیمت میں اضافہ متوقع ہے جوکہ120تا180 فی بیگ تک ہوسکتا ہے۔  
   
ہم جپسم کہاں سے حاصل کرتے ہیں؟ ٹاپ
جپسم بنانے کی فیکٹریاں میانوالی، خوشاب ، ڈیرہ غازی خان اور کھیوڑہ کے علاقے میں ہیں۔ اس کے علاوہ یہ مقامی ڈیلروں سے بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔  
   
کیا مجھے جپسم ہر سال استعمال کرنی ہوگی؟  ٹاپ
جی نہیں! اس کا استعمال ہر3سال بعد کیا جا سکتا ہے۔  
   
میں جپسم کے بارے میں مزیدمعلومات کہاں سے لے سکتے ہوں؟ ٹاپ
یہ معلومات تحقیقاتی ادارہ برائے تحفظ آب واراضی سے لی جاسکتی ہیں۔  
   
کیا مختلف ملچنگ کے ذریعے زمین کی نمی کو محفوظ کرسکتے ہیں؟ ٹاپ
جی ہاں! یہ زمین میں نمی کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھ سکتا ہے۔ نامیاتی یاغیرنامیاتی دونوں طرح کےملچز استعمال کر سکتے ہیں۔   
   
کیازمین میں فصل کی باقیات شامل کرنے سے نامیاتی مادہ بڑھایا جا سکتاہے؟  ٹاپ
جی ہاں! بڑھایاجاسکتا ہے۔  
   
کیا زمین سے ہماری خوارک کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں؟  ٹاپ
ہماری خوراک کا90سے95 فیصد تک حصہ زمین سے براہ راست یا بالواستہ حاصل ہوتا ہے۔اچھی اور صحت مند زمینوں سے بہتر پیداوارحاصل کی جا سکتی ہے۔   
   
کیا زمین کی بردگی یا کٹائو ایک عالمی مسئلہ ہے؟ ٹاپ
جی ہاں! تحقیق سے ثابت ہواہے کہ ہماری دنیا میں ٪33زمینیں درمیانی سے شدید بردگی کا شکار ہیں۔ اگر اسی  رفتار سے بردگی جاری رہی توآئندہ آنے والی نسلوں کیلئے خوراک کی ضروریا ت پورا کرنا مشکل ہوگا۔  
   
زمین کی صحت سے کیا مراد ہے؟ ٹاپ
وہ زمین جس کے اندر تمام خوراکی أجزاء متناسب مقدارمیں موجود ہوں اور وہ اچھی فصل پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہووہ زمین اچھی صحت والی ہوگی۔  
   
زمین کی زرخیزی کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے؟ ٹاپ
زمین کی زرخیزی کو مختلف طریقوں سے بڑھا سکتے ہیں۔ زمینی نامیاتی مادہ کو بڑھایا جائے۔ مثلا سبز کھاد کا استعمال، گوبر کی کھاد کا استعمال، کیمیائی کھاد کا متناسب استعمال کرنا ، زمین کی نمی کو برقرار رکھنا اور محفوظ رکھنا، اوپر کی زمین کی سطح کو بردگی سے بچانا