سوائل کیمسٹری سیکشن لیبارٹری ،فیصل آباد​

سوائل کیمسٹری سیکشن1907 میں پنجاب زرعی کالج لائل پور (فیصل آباد) کے قیام کے ساتھ قائم کیا گیاتھا۔ اس کے محدود مقاصد میں بڑی فصلوں کی غذائی ضروریات معلوم کرنا تھا۔ وقت کے ساتھ اور ضرورت کے مطابق اس سیکشن سے یعنی سوائل بیکٹیریالوجی(1954) سوائل فرٹیلٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ (1968) ، سوائل بائےو کےمسٹری (1975) اور سوائل سیلینٹی (1981) بنائے گے۔آب وہوا اور ماحولیاتی آلودگی کے خطرات کی وجہ سے مختلف لیبارٹریوں کو اکٹھا کرکے سوائل کیمسٹری سیکشن کو جنوری2009 میں انسٹیٹیوٹ آف سوائل کیمسٹری اینڈانوائرنمنٹل سائنسزمیںupgrad کیا گیا۔اس انسٹیٹیوٹ کے قیام کے ساتھ ہی سے مٹی کھادوں اور کیڑے مار دواﺅں اور ان دواﺅں سے آلودگی کے مسئلے پر کام کیاجارہا ہے۔

مقاصد

اس کابنیادی مقصد لوگوں کو زراعت میں استعمال ہونے والی کھادوں اور کیڑے مار ادویات سے پیدا ہونے والی آلودگی سے بچانا اور ان کو فوڈ سیفٹی اور سکیورٹی مہیا کرتا ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری اینڈانوائرنمنٹل سائنسزماحولیاتی مسائل جوکہ کیمیائی کھادوں کے غیر منصفانہ استعمال(جیسا کہ نائٹریٹ کا زمینی پانی میں استعمال ہونا، فصلوں میں زرعی زہروں کے باقیات بڑے شہروں کے گردونواح میں گندے پانی کے استعمال سے سبزیوں اور زمین میں بھاری دھاتوں کی موجودگی)سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل تلاش کرتی ہے۔

مقام

ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ، جھنگ روڈ، فیصل آباد

رابطہ

عامر ستار (زرعی کیمیا دان، سوائلز)
فون نمبر: 0419200745
موبائل نمبر: 03216616770
 ای میل: soilchem1907@yahoo.com