تحقیقی سرگرمیاں

تحقیقاتی ادارہ برائے کپاس صوبہ پنجاب کا قاعدانہ صلاحیت کا حامل ادارہ ہے جو  کپاس کی جدید اقسام متعارف کرانے میں سر گرم ہے۔ یہ ادارہ کپاس کو  در پیش مختلف  حیاتیاتی  خطرات سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہے۔ کپاس کی فصل  انتظام وسنبھال  کے نقطہ نظر سے مشکل ترین فصلات میں سے ایک ہے۔ پاکستان میں حالیہ سالوں میں کپاس  کا پتہ مروڑ وائرس  سب سے خطرناک حیاتیاتی  عنصر بن چکا ہے۔ جس کے نتیجہ میں پیداوار کو ہر سال شدید نقصان   پہنچ رہا ہے۔ فصل کی تولیدی مرحلے میں اس وائرسی بیماری کے ساتھ ساتھ ٹینڈے کی سنڈیاں دوسرا بڑا اور اہم نقصان پہنچانے والا مسئلہ ہے۔  ریڈ اور ڈسکی کاٹن بگ بھی اب فصل کے بنیادی نقصان پہنچانے والے کیڑے بن چکے ہیں۔ پانی کی کم دستیابی والے علاقوں میں کم پانی استعمال کر کے پکنے والی اقسام ایک اہم ترین ضرورت ہیں۔ کپاس کو لاحق ان تمام مشکلات کو   مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقاتی ادارہ  برائے  کپاس  ان تمام امور جیسا کہ بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت، کیڑوں مکوڑوں کے خلاف قوتِ مدافعت  رکھنے والی اقسام، خشک سالی کو برداشت کرنے والی اقسام، گرمی برداشت کرنے والی اقسام اور بہتر ریشے کے معیار پر کام کر رہا ہے۔ کپاس کی  مندرجہ بالا خصوصیات  کی حامل اقسام روایتی  اور غیر روایتی طریقے سے تیار کی جا رہی ہیں ۔ استعمال کیے جانے والے عام ترین طریقے  برائے تیاری کپاس  میں بڑے پیمانے پر انتخاب اور آباواجداد کی بنیاد پر انتخاب نمایاں طریقے ہیں۔ بیماری کے خلاف مزاحمت والی اقسام بذریعہ  بیک کراس بریڈنگ کا ملاپ  اور زیادہ پیداوار  دینے والی اقسام کی بریڈنگ شامل ہیں۔ بہترین اقسام کی تیاری اور پیداواری  ٹیکنالوجی  کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے امور کاشت کاری کے تجربات  بھی کیے جا رہے ہیں۔اسی طرح حشرات کے رویوں کو دیکھنے کے لیےبھی  تجربات   کیے جا رہے ہیں۔ ان تجربات کی تفصیل  درج ذیل ہے۔

پودوں کا عملِ تولید  ( بریڈنگ )

  • جینیاتی مواد  کو بر قرار رکھنا اور اس میں اضافہ کرنا
  • اقسام کی تیاری سے قبل نسل در نسل ان کی تحقیق (F1 - F6)
  • ورائٹی منظور ہونے سے پہلے ابتدائی پیداواری تجربات(PYTs)
  • ورائٹی منظور ہونے سے قبل آخری پیداواری تجربات  کرنا    (AYTs)
  • کپاس کی محفوظ شدہ اقسام کی تیاری اور حاصل   شدہ اقسام کو برقرار رکھنا
  • بہتر دیسی اقسام کی تیاری
  • کپاس کی بیجائی اور گلائفوسیٹ کے خلاف مدافعت رکھنے والی اقسام کی تحقیق
  • درجہ حرارت اور نمی کا پیداوار، پتہ مروڑ وائرس اور ریشے کے معیار پر اثرات کی تحقیق
  • صوبائی سطح پر کپاس کی اقسام کے تجربات (PCCT)
  • ملکی سطح پر کپاس کی اقسام کے تجربات (NCVT)
  • ریشے کے مختلف عوامل کی جانچ
  • شماریاتی تجزیہ/ جانچ

فلاحت /امور کاشتکاری   (اگرانومی)

  • مختلف وقت کاشت کا کپاس کی نئی اقسام کی نشو نما اور پیداوار پر اثرات
  • پودے سے پودے کے مختلف فاصلوں کا کپاس کی نئی اقسام کی پیداوار پر اثرات
  • کھادوں کے مقدار فی ایکڑ کا کپاس کی نئی اقسام کی نشونما، پیداوار اور  ریشے کی کوالٹی پر اثرات
  • مختلف امور کاشتکاری کا کپاس کی بڑھوتری اور پیداوار میں کردار
  • کپاس کی چھڑیوں اور گندم کے ناڑ کو زمین میں روٹا ویٹ کرنے سے زمین میں نامیاتی مادہ کی مقدار اور کپاس کی پیداور پر اثرات
  • کپاس کی چنائی کے وقت اور کپاس کو  ذخیرہ  کرنے کے دورانیہ کا کپاس کے بیج کے اگاؤ پر اثرات
  • مختلف جڑی بوٹی مار ادویا ت کا کپاس کی جڑی بوٹیوں کا کنٹرول اور کپاس کی نشونما اور پیداوار پر اثرات
  • کپاس کی بڑھوتری کو کنٹرول کرنے والے ہارمونز کا کپاس کی پیداوار میں کردار
  • کپاس کی نشونما کے ہارمونز کا کپاس کے پھل کے کیرے کو روکنے میں کردار
  • موجودہ آب و ہوا میں کپاس کی مختلف اقسام کا پیداوار کے لحاظ سے موازنہ
  • کپاس کے کھیتوں کو مختلف چیزوں (گھاس پھوس، کاغذ) سے ڈھانپنے کے ذریعے کپاس کی پیداوار پر اثرات
  • کپاس کی کونپل کو کپاس کے پودے کی مختلف اونچائی  (قد)پر کاٹنے سے کپاس کی پیداوار پر اثرات

حشریات (انٹومولوجی)

  • کیمیکل سپرے کیے بغیر مختلف کیڑے مکوڑوں کے کسی بھی ورائٹی کی قوت مدافعت کو چیک کرنا
  • سفید مکھی کے اندر قوت مدافعت کا صحیح ادراک کرنا
  • سفید مکھی، گلابی سنڈی اور ڈسکی کاٹن بگ کے خلاف  استعمال ہونے والی ادویات کا کیمیائی /کیمیکل کی جانچ کرنا
  • ورائٹی میں موجود Bt. جین کا صحیح ادراک کرنا
  • کپاس کے پودوں  اور لائنوں کے درمیان مختلف   فاصلے دے کر سفید مکھی کے تدراک کا طریقہ کار بنانا
  • پودوں کو اوپر سے کاٹنے کے بعد اس پر کیڑے/ مکوڑوں کی تعداد کو دیکھنا
  • ایک ایکڑ میں مختلف جنسی  پھندے لگانے کی تعداد اورجنسی پھندوں کو گلابی سنڈی کے خلاف استعمال کرنے کے طریقہ کار بنانا
  • کیڑے مکوڑوں کی نگرانی کے لیے جنسی پھندوں کا  استعمال
  • پنجاب کے  9اضلاع میں  کاٹن ملی بگ اور  اِس کے میزبان پودوں کے بارے میں سروے کرنا اور جائزہ لینا
  • بائیو سیفٹی ٹرائل
  • پودوں کے عرقیاتی آمیزے کا مختلف کیڑے مکوڑوں کے خلاف افادیت کو دیکھنا