علاقائی زرعی تحقیقاتی ادارہ، بہاولپور

جنوبی پنجاب /بہاولپور کے علاقے میں رایا/ سرسوں کی کاشت کا بہترین وقت کاشت کونسا ہے؟

ٹاپ

جنوبی پنجاب /بہاولپور س کے علاقے میں ستمبرکے آخر سے اکتوبر کے درمیان تک  رایا/ سرسوں کی کاشت کا بہترین وقت کاشت ہے۔

 
   

رایا/ سرسوں کو کس  طرح کی زمین میں کاشت کرنا چاہیے؟

ٹاپ

رایا/ سرسوں کو میرا /ریتلی میرا زمین میں کا شت کرنا چاہیے

 
   

رایا/ سرسوں کے بیج کی شرح   فی ایکڑ کیا ہے اور کھادوں کا استعمال کب کرنا چاہیے؟

ٹاپ

رایا/ سرسوں کو02 سے 02.50 کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنا چاہیے اور کھادیں بوقت کاشت اور پھول آنے سے پہلے ڈالنی چاہیں۔

 
   

رایا/ سرسوں کی کٹائی/گہائی کا بہترین وقت کیا ہے؟

ٹاپ

رایا/ سرسوں کی کٹائی/گہائی کا بہترین وقت وہ ہوتا ہے جب اسکی 50 سے 70 فیصد پھلیوں کا رنگ بھوراہوجائے

 
   
خریف یا گرمیوں کے موسم میں کونسی دالیں اگائی جاتی ہیں؟ ٹاپ

مونگ اور ماش کی دالیں گرمیوں میں اگائی جاتی ہیں۔

 
   

سردیوں کے موسم میں کونسی دالیں اگائی جاتی ہیں؟

ٹاپ

سفید چنے، کالے چنے اور مسور کی دالیں سردیوں کے موسم میں اگائی جاتی ہیں۔

 
   

مونگی کی کاشت کیلئے کتنا بیج درکار ہے؟

ٹاپ
مونگی کی کاشت کیلئے 8 تا 10 کلو بیج فی ایکڑ درکارہے۔  
   
چنے کی کاشت کیلئے کتنا بیج درکار ہے؟ ٹاپ

چنے کی کاشت کیلئے پچیس تا تیس کلو فی ایکڑ   بیج درکار ہے۔

 
   

مونگی اور ماش کا بہترین وقت کاشت کونسا ہے؟

ٹاپ

مونگی اور ماش کا بہترین وقت کاشت شروع جولائی سے آخر جولائی ہے۔

 
   

موسم سرما کی سبزیوں کا مناسب وقت کا شت کیا ہے ؟

ٹاپ

ستمبر تا اکتوبر موسم سرماکی سبزیوں کی کاشت کیلے بہترین وقت ہے۔

 
   

سبزیوں کی کا شت کے لئے کو نسی کیمیائی کھادیں استعمال ہوتی ہیں؟

ٹاپ

ڈی اے پی، یوریا ، ایس او پی اور این پی کے  کی  کھادیں سبز یوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔

 
   

گندم  پر  کونسے کیڑے  حملہ آور  ہوتے  ہیں؟

ٹاپ

کالا تیلا  اور لشکری  سنڈی

 
   

کالا تیلہ گندم کی کس حالت  پرآتا ہے؟

ٹاپ

تنےکی بڑھوتری اور سٹہ بنتے وقت۔

 
   

جوار کے اہم کیڑے کون سے ہیں   ۔

ٹاپ

تنے کی سنڈی

 
   
سورج مکھی کے اہم کیڑےکون   سے ہیں   ٹاپ

ہیڈ ماتھ ،  سبز تیلہ،سفید مکھی اور لشکری سنڈی۔

 
   

کھادوں کے متوازن استعمال سے کیا مراد ہے ؟

ٹاپ

کسی بھی فصل کے لیے تمام کھادوں مثلاٗ نائٹروجنی، فاسفورسی اورپوٹاشی کھادوں کا متناسب اور تجویز کی گئ مقدار میں استعمال متوازن کہلاتا ہے۔

 
   

نامیاتی مادہ کی زمین کی زرخیزی کے حوالے سے کیا اہمیت ہے؟

ٹاپ

زمین کی صحت کو برقرار رکھتا ہے اور کھادوں کی اہمیت کو بڑھاتا ہے۔

 
   

زمین کا کلر کسے کہتے ہیں؟

ٹاپ

جب زمین میں نمکیات کی مقدار اس حد تک بڑھ جاےَ کہ پودوں کی بڑھوتری رکنے لگ جاےَ تو اس صورت حال کو کلر کہتے ہیں۔

 
   

سفید اور کالے کلر میں کیا فرق ہے؟

ٹاپ

تمام قسم کے نمکیات  کا  زمین  میں جمع  ہو جانا  سفید کلر کہلاتا  ہے  جبکہ صرف سوڈیم  کے نمک (کھانے والا نمک) کے  زیادہ  ہونے  یا  دوسروں  کے مقابلے میں زیادہ       ہونے کو  کالا  کلر  کہتے  ہیں۔

 
   

گندم کی معاشی اہمیت والی بیماریاں کون کون سی ہیں؟

ٹاپ

بھوری کنگی، پیلی کنگی ، کالی کنگی  اور پتوں کا جھلساؤ

 
   

کون سی کنگی زیادہ خطرناک ہے اور کیوں؟

ٹاپ

زرد کنگی  ان  سب میں  سے  زیادہ  خطرناک ہے کیونکہ یہ پودے کی  نشوونما  کے  ابتدائی   مرحلے میں حملہ کرتی ہے  لہذا   زیادہ  نقصان کرتی  ہے۔

 
   

کنگیوں کے علاج کیلے مناسب وقت کونسا ہے؟

ٹاپ

ناگزیر  حالت  میں گندم  کی قسم،  حملے  کی  نوعیت  اور  بڑہوتری  کے مرحلے کو  دیکھ کر کسی بھی م ناسب کنگی  کش  زہر  کا  استعمال مگر بہتر ہے کہ   ماہرین کے مشورے سے کیا جاۓ