بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال میں دو روزہ قومی زیتون میلہ کا انعقاد

بارانی  زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال میں یو ایس ایڈ کے باہمی تعاون سے 25اور 26 اکتوبر 2019 کو  دو روزہ قومی زیتون میلہ کا انعقاد کیا گیا ۔ قومی زیتون میلہ کی افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی جولی کونین مشن ڈارئریکٹر پاکستان یو ایس ایڈ تھیں، ان کے علا وہ وفاقی سیکرٹری تحفظ خوراک و ریسرچ ڈاکٹر محمد ہاشم خان پوپلزئی، ڈائر یکٹر بارانی زرعی تحقیقاتی اداراہ چکوال محمد عظیم طارق ، پراجیکٹ ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے تحقیق ڈاکٹر محمد طارق، ڈائریکٹرنظامت زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر، یو ایس ایڈ کے نمائندگان کے علاوہ ملک بھر کے زیتون کے ماہر اور کاشتکاروں نے بھی شرکت کی  اور ملک کے مختلف علاقوں کے پی کے، بلوچستان ، جنوبی پنجا ب  اور گلگت سے آ ئے شرکاء نے زیتون کی بے شما ر مصنوعات کے اسٹال لگائے۔ اس میلہ کا مقصد ملک بھر میں زیتون کی کاشت کو فروغ دینا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جولی کوئی نین نے پنجاب حکومت کے زیتون کے منصوبے کو سراہااور مستقبل میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عنقریب زیتون کےذریعے خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کر لے گا، وفاقی سیکرٹری تحفظ خوراک و ریسرچ ڈاکٹر محمد ہاشم خان پوپلزئی نے کہا کہ زیتون کی کاشت کا فروغ ملکی خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کی طرف اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔ حکومت زیتون کی کاشت کےلئے مزید منصوبے شروع کرنے والی ہے جس سے اس شعبے کو مزید تقویت ملے گی۔ ڈائر یکٹر بارانی زرعی تحقیقاتی اداراہ چکوال محمد عظیم طارق نے بتایا کہ زیتون کی کاشت کو پنجاب میں فروغ دینے کیلئے بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ کئی برسوں کی تحقیق کے بعد  بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال نے زیتون کی اقسام بھی متعارف کرانی ہیں۔ تقریب کےدوسرے روز پنجاب کے مختلف علاقوں سے زیتون کے کاشتکاروں، سکول ، کالج، یونیورسٹی کے طلباء نے شرکت کی اور زیتون کی تمام مصنوعات میں گہری دلچسپی کی مظاہرہ کیا۔ پروگرام کی اختتامی تقریب میں زیتون کے ذائقہ مقابلہ میں حصہ لینے والے اور اسٹال کا اہتمام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئےشیلڈ تقسیم کی گئی۔