لوسرن

 تحقیقاتی ادارہ برائے چارہ جات، سرگودھا

یہ دائمی نوعیت کا ایک پھلی دار چارہ ہے جس میں لحمیات حیاتین، کیلشیم اور فاسفورس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ فصل نہ صرف ساراسال سبز چارہ فراہم کرتی رہتی ہے بلکہ اس کو ایک دفعہ کاشت کر کے کئی سالوں تک سبز چارہ حاصل کیا جا سکتا ہے اس کے زمین کی زرخیزی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ برسیم اور جئی کے مقابلہ میں زیادہ سخت جان ہوتا ہے۔ سخت سردی ، کورا اور شدید گرمی اس پر کم ہی اثر انداز ہوتے ہیں ان کی خوبیوں کی وجہ سے اسے چارہ جات کی ملکہ کہا جاتا ہے۔

 

نمایاں خصوصیات

سفارش کردہ علاقے

پیداواری صلاحیت

من فی ایکڑ

وقت کاشت

منظوری کا سال

اقسام

ذیادہ   شگوفے اورکٹایئاں دینے والی قسم ہے۔پیداوار بھی ذیادہ دیتی ہے۔ ہر طرح کی آب و ہوا میں نشوونما کے قابل ، ایک دفعہ کاشت کرنے سے 5 سے 7 سال تک پیداوار لی جا سکتی ہے۔ پیداواری صلاحیت 130 ٹن فی ہیکٹر ہے۔

سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر، راجن پور، صادق آباد، رحیم یار خان۔

1315.78

برائے چارہ: وسط   اکتوبر تا وسط نومبر
برائے بیج : اپریل

2002

سرگودھا لوسرن