سیڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری ، فیصل آباد

بیجوں کی جانچ کا مقصد بیج کی لاٹ کے معیار اور صلاحیت کا تعین کرنا ہے ۔جس کے نتیجے میں مختلف بیجوں کے معیار کا موازنہ کرنے اور کھیتوں میں پودوں کی فی ایکڑ تعداد کا تخمینہ لگانے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لہذا ان معیارات کو پورا کرنے کے لیے ایک اچھی طرح سے لیس اور بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ سیڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی ضرورت تھی۔ لہذا اس لیب کو 2018 میں آئی ایس او / آئی ای سی 17025: 2005کے لئے تسلیم کروایا گیا تھا۔

 

 

 

 

 

 

 

مقاصد

آئی ایس او 17025 ایکریڈیشن معیار ایک لیب کے لئے کئے گئے ٹیسٹوں پر قابلیت اور اعتماد کی علامت ہے۔ اس معیار کو حاصل کرنے کے بعد سیڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے نتائج اب پوری دنیا میں  قابلِ قبول ہیں۔ دوسرے تجزیاتی ٹیسٹوں کے لئے لیب کی توسیع کے بعد کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

مقام

پلانٹ فزیالوجی سیکشن ،اگرانومک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،فیصل آباد

رابطہ

ڈاکٹر حافظ محمد اکرم
ڈائریکٹر 
اگرانومک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،فیصل آباد 
فون نمبر: 0419201676 
ای میل: darifsd84@gmail.com