نئےاقدامات

  • جینیاتی تغیر ٹیکنالوجی کے ذریعے بڑی اور چھوٹی فصلوں میں کیڑوں، بیماریوں، کلر، جڑی بوٹی مار زہروں اور گرمی کے خلاف مدافعت متعارف کرانا۔
  • حیاتیاتی اور غیر حیاتیاتی دباؤ سے جڑے ڈی این اے مارکرز کی تیاری جو مختلف فصلوں میں سالماتی افزائش نسل کے ذریعے پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور ان دباؤ کے خلاف مدافعت متعارف کروا سکیں
  • اہم اور کم اہم فصلوں جیسا کہ پھلی دار اور تیل دار اجناس میں جینیاتی تنوع کا مطالعہ
  • ٹیشو کلچر کی مدد سے مسترد شدہ اقسام میں یک خاصیتی اوصاف کی درستگی
  • گندم اور مکئی کے ملاپ سے ڈبل ہیپلائیڈ کی تشکیل اور اس کے ذریعے حاصل شدہ فوری مشابہ جستی کے ذریعے کم وقت میں گندم کی نئی اقسام کی تیاری
  • خوردبینی افزائش نسل کے ذریعے ترشا دار اور بغیر بیجوں والی فصلوں میں بیماری سے پاک پودوں کی پیداوار
  • گنے میں ٹشو کلچر کے ذریعے حاصل شدہ جینیاتی تغیر کے استعمال سے شکر کی مقدار میں اضافہ کرنا