تحقیقاتی ادارہ برائے کماد، فیصل آباد

کماد کے لیے کس قسم کی زمین کا انتخاب کرنا چاہیے؟ ٹاپ
کماد کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے زرخیز میرا اور بھاری میرا زمین موزوں ہیں ۔  
   
زمین کی سخت تہہ توڑنے کے لیے کونسی زرعی مشین استعمال کی جائے؟ ٹاپ
سب سائیلر(Sub Soiler) کا استعمال کرنا چاہیے ۔  
   
چزل ہل کے کیا فائدے ہیں ؟ ٹاپ
اس سے پانی کا نکاس بہتر ہوتا ہے ۔ زمین کے آپس میں پیوست ذرات کھل جاتے ہیں ۔ کماد کے پودوں کی جڑیں زمین میں گہرائی تک جاتی ہیں ۔  
   
کس موسم میں کماد کی کاشت کرنے سے چینی کی پیداوار زیادہ ہوتی ہے؟ ٹاپ
موسم خزاں کی کاشت میں چینی کی مقدار زیادہ آتی ہے ۔  
   
کس عمر کا بیج گنے کی کاشت کے لیے فائدہ مند رہتا ہے؟ ٹاپ
بیج کے انتخاب کے لیے 10-8 ماہ کی لیرا فصل بہتر ہے ۔  
   
موڈھوں کو ختم کرنے کے لیے کونسا ہل بہتر رہتا ہے؟ ٹاپ
 (مولڈ بولڈ ہل) .Mould Bold Plough   
   
گنے کا کونسا حصّہ بیج کے لیے بہترین رہتا ہے؟ ٹاپ
گنے کا اوپر والا ایک تہائی ےا ایک چوتھائی حصّہ بیج کے لیے بہترین رہتا ہے ۔  
   
گنے کے بیج کے لیے کن باتوں کو مدِنظر رکھنا انتہائی ضروری ہے؟ ٹاپ
گنے کے بیج ےا سمّوں کا انتخاب ہمیشہ صحت مند لیرا فصل سے کریں ۔ موڈی ےا گِری ہوئی فصل سے بیج نہ لیں ۔  
   
کماد کی باریک اقسام کے لیے شرح بیج کیا ہے؟ ٹاپ
80 سے100من فی ایکڑ  
   
کماد کے اُگاوَ کے لیے مناسب درجہ حرارت کیا ہے؟ ٹاپ
کماد کے اُگاوَ کے لیے مناسب درجہ حرارت 20تا30سینٹی گریڈہے  
   
چارفٹ کے طریقہ کاشت میں دو چھوٹے سیاڑوں میں کتنا فاصلہ ہونا چاہیے؟ ٹاپ
8 انچ فاصلہ ہونا چاہیے ۔  
   
کماد کی اگیتی تیار ہونے والی اقسام کونسی ہیں ؟ ٹاپ
سی پی ,77400 سی پی ایف 237  
   
درےائی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کونسی اقسام کاشت کریں ؟ ٹاپ
سی پی 77-400، سی پی ایف237، ایس پی ایف213 اور ایچ ایس ایف 240  
   
ناءٹروجن کی کھاد زیادہ مقدار میں ڈالنے سے کماد کی فصل پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟ ٹاپ
(i)گنے کی شاخیں بڑھ جاتی ہیں ۔

(ii) فصل تاخیر سے پکتی ہے ۔ گِر بھی سکتی ہے ۔

(iii) گنے کی جوس کوالٹی پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

 
   
گنے کی کھوری کس کام آ سکتی ہے؟ ٹاپ
یہ زمین کے لیے نباتاتی مادہ کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔ اگر اِسے زمین کے اوپر یکساں پھیلا دیا جائے تو ےہ بہترین ملیح ثابت ہوتی ہے ۔ زمین سے جڑی بوٹیاں نکلنے کو روکتی ہے ۔ کھیت سے پانی کے تبخیری (evaporation)عمل کو رو ک کے پانی کی بچت کا سبب بنتی ہے ۔ اگر زمین میں ملا دیا جائے تو زرخیزی زیادہ کرتی ہے ۔ ناءٹروجن، فاسفورس کھاد کی ضرورت کم ہو جاتی ہے ۔  
   
 کماد کی رتہ روگ کی بیماری کس طرح پھیلتی ہے؟ ٹاپ
بیمار بیج کی کاشت اوربیمار موڈھی فصل سے پھیلتی ہے ۔  
   
بیمار کھیت سے کیا مراد ہے؟ ٹاپ
جس کھیت میں ایک دفعہ بیماری آجائے جیسے رتہ روگ، کانگیاری اور سفید پتوں والی بیماری، اُسے بیمار کھیت کہا جاتا ہے .  
   
بیمار کھیت کو کس طرح صحت مند بنا یا جا سکتا ہے؟ ٹاپ
فصل کی کٹائی کے بعد اس کے باقیات کو تلف کریں اور اس کھیت میں ایک سال کے لیے کماد کے علاوہ فصل کاشت کریں ۔  
   
کونسا مفید کیڑا سیاہ بگ اور چنچ بگ کے تدارک میں مددگار ثابت ہوتا ہے؟ ٹاپ
ان کیڑوں کے تدارک کے لیے رووبیٹل متاثرہ کھیت میں چھوڑا جاتا ہے ۔  
   
گنا کاٹنے کے کتنی دیر بعد پیلائی کرنا زیادہ بہتر رہتا ہے؟ ٹاپ
گنا کاٹنے کے فوری بعد اِس کی پیلائی کر لینی چاہیے کیونکہ اگر گنا زیادہ دیر پڑا رہے تو اِس میں موجود چینی کی مقدار زائل ہوتی رہتی ہے ۔