تحقیقاتی ادارہ برائے آلو، ساہیوال

آبپاشی کتنے وقفہ سے دینی چاہیے؟ ٹاپ
عام طور پر ایک ہفتہ بعد موسم کے مطابق  
   
آخری آبپاشی کب تک ہونی چاہییے؟ ٹاپ
جب بیلیں پیلی ہو نا شروع ہو جائے  
   
کیا آلو کو ڈرپ ارگیشن کے ذریعہ کاشت کیا جا سکتا ہے؟ ٹاپ
جی ہاں  
   
آلو کی سبزی کی خطرناک بیماری کونسی ہے؟ ٹاپ
پچھتا جھلساؤ  
   
یہ بیماری کب زیادہ ہوتی ہے ؟ ٹاپ
جب ہوا میں نمی زیادہ  اور موسم سرد ہو  
   
اگیتا جھلساؤ کب آتا ہے؟ ٹاپ
جب موسم گرم اور ہوا میں نمی زیادہ ہو  
   
کونسی بیماری آلو کی کوالٹی کو متاثر کرتی ہے ؟ ٹاپ
عمومی ماتا  
   
یہ کس قسم کے جراثیم سے پھیلتی ہے؟ ٹاپ
بکٹیریا سے  
   
کیا سسٹ نیماٹوڈ پنجاب کی زمینوں میں پایا جاتا ہے؟ ٹاپ
نہیں  
   
کیا آلو کی کاشت کےلیے زمین کی لیزز لیونگ ضروری ہے؟ ٹاپ
ضروری ہے  
   
آلو کی کاشت کے لیے مناسب درجہ حرارت کیا ہے ؟ ٹاپ
30-25سینٹی گریڈ  
   
آلو کی کونسی بیماری کے کنٹرول کےلیے بیج کو زہر لگانا ضروری ہے؟ ٹاپ
آلو کے کوڑھ  
   
بیج آلو کو کس حالت میں کاشت کرنا چاہیے؟ ٹاپ
جب شگوفے پھوٹنے لگیں  
   
زمیندار کو اپنا آلو کا بیج کیسے تیار کرنا چاہییے؟ ٹاپ
PxP 1.5cm تاکہ بیچ کے سائز کے زیادہ آلو بنا سکیں۔ سیڈ پلانٹ ٹیکنالوجی سے  
   
آبپاشی میں زمیندار کو کن باتوں کا خٰیال رکھنا چاہییے؟ ٹاپ
موسم اور زمین کی حالت دیکھ کر پہلا پانی وٹوں کے 2/3حصے تک تاکہ  زمین سخت ہو کر آلو کا اگاؤ متاثر نہ ہو 15-10 دن کا وقفہ بہت زیادہ ہو کے پانی لگائیں  گے تو آلو بد شکل اور کریکنگ آلو کا پھٹنا جس سے مارکیٹ میں ریٹ کم لگے کا  
  ٹاپ
کھادوں کا مناسب استعمال کیسے کیا جا سکتا ہے؟  
اپنی زمین کا تجزیہ  کروا کر ضرورت کے مطابق کھاد استعمال کی جائے  
  ٹاپ
بیج کا سائز کتنا ہونا چاہیے ؟  
45-35 ملی میٹر  
   
آلو کی فصل کو کس قسم کی کھادوں کی ضرورت ہوتی ہے؟ ٹاپ
این پی کے، زنک ، بوران  
   
آلو کی فصل پر کون کون سی اہم بیماریوں کا حملہ ہوتا ہے؟ ٹاپ
اگیتا جھلساؤؑ، پچھتا جھلساؤ، عمومی ماتا ، سفوفی ماتا، آلو کا کوڑھ  
   
جھلساؤ کی بیماری کی کس طرح روک تھام  کر سکتے ہیں؟ ٹاپ
قوت مدافعت والی اقسام کاشت کر یں۔ پھپوندی کش سپرے کر یں  
   
آلو کے اوپر دھبے بنے ہوتے ہیں وہ کونسی بیماری ہے؟ ٹاپ
آلو کا کوڑھ  
   
اس بیماری کو روکنے کے لیے زمینداروں کو کیا مشورہ  دیں؟ ٹاپ
پھپوندی کش زہر لگا کر کاشت کریں  
   
اچھے بیج کی خصوصیات کونسی ہیں؟ ٹاپ
جس میں بیماریاں کم سے کم ہوں۔ اگاؤ اچھا ہو  
   
آلو کی فصل پر کیڑوں کا حملہ  کس حد تک ہوتا ہے اور ان کی روک تھام کے لیے کیا کریں؟ ٹاپ
حملہ کم ہوتا ہے اسپرے کریں  
   
آلو کی فصل  کو برداشت کے بعد آلوؤں کی کتنی دیر تک کھیت میں رکھ سکتے ہیں؟ ٹاپ
ایک مہینے تک  
   
وہ کون سے عوامل ہیں جو آلو کی پیداوار اور کوالٹی کو متاثر کرتے ہیں ؟ ٹاپ
بیماریاں، کیڑے، کورا، غیر متوازن کھاد  
   
آلو کی پیداوار کو بہتر کرنے کے لیے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیئے؟ ٹاپ
اچھا بیج ، متوازن کھاد بروقت کاشت  
   
آلو کی برداشت کس وقت کرنی چاہییے؟ ٹاپ
آلو کی برداشت اس وقت کرنی چاہییے جب بیلیں رنگ میں پیلی ہونی شروع ہو جائیں اور کمزور ہو کر زمین پر گرنے لگیںٍ۔  
   
آلو کی بیلیں کیوں کاٹی جاتی ہیں اسکا کیا فائدہ ہے اور برداشت سے کتنے دن قبل کاٹنی چاہیں ؟ ٹاپ
جلد پک جائے 10 دن پہلے  
   
انڈسٹری کے اعتبار سے زمیندار آلوؤں کی فصل سے زیادہ منافع کیسے کما سکتا ہے؟ ٹاپ
زمیندار آلوؤں کی ایسی اقسام کاشت کریں جو زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل ہو نے کے علاوہ ان کا ڈرائی میٹر 20 فیصد سے زیادہ ہو اور چپس اور فرنچ فرائیز کے اعتبار سے انڈسٹری میں قابل قبول ہوں۔ زیادہ خشک مادے والی اقسام کا شت کریں  
   
آلو کی بہاریہ فصل کا وقت کیا ہے؟ ٹاپ
جنوری ۔فروری  
   
آلو کی فصل میں کونسی جڑی بوٹیاں ہوتی ہیں؟ ٹاپ
شاہترہ ، باتھو، ڈیلا  
   
آلو کی فصل میں جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کے لیے زہر پری ایمرجنسی کی جاتی ہے یا پوسٹ ایمرجنسی ؟ ٹاپ
پری ایمرجنسی  
   
آلو کی فصل کو کتنی کھاد کی ضرورت ہوتی ہے؟ ٹاپ
این پی کے 100:50:50 اور 10 گرام زنک فی ایکٹر  
   
فاسفورس اور پوٹاش اور زنک کھادیں کب ڈالی جاتی ہے؟ ٹاپ
بوقت کاشت  
   
نائٹروجن کھاد کب دی جاتی ہے؟ ٹاپ
3سے 4 اقسام ہیں  
   
کس کس موقع پر؟ ٹاپ
بوقت کاشت ایک ماہ بعد 45 دن بعد اور 60 دن بعد  
   
کیا 60 دن کے بعد نائٹروجن کھاد ڈالنی چاہییے ؟ ٹاپ
نہیں  
   
آلو کی فصل کو کتنی آبپاشیوں کی ضرورت ہے؟ ٹاپ
آٹھ سے دس  
   
بہاریہ فصل کیوں برداشت کی جاتی ہے؟ ٹاپ
بیج آلو کو بڑھانے کے لیے باہر آنے والے  
   
بہاریہ فصل کا نقصان کیا ہے؟ ٹاپ
رس چوسنے والے کیڑوں کا حملہ زیادہ ہوتا ہے اور  وائرس زیادہ پھیلتا ہے  
   
پنجاب میں آلو کی اوسط پیدااور کتنی ہے؟ ٹاپ
24ٹن فی ہیکٹر(97بوری فی ایکٹر)  
   
سب سے زیادہ آلو کس ضلع میں کاشت کیا جاتا ہے؟ ٹاپ
اوکاڑہ میں  
   
آلو کا تحقیقاتی ادارہ کس شہر میں ہے؟ ٹاپ
ساہیوال میں  
   
آلو کی قطاروں کا درمیانی فاصلہ کیا ہونا چاہہے؟ ٹاپ
75 سینٹی میٹر  
   
آلو کے پودوں کا درمیانی فاصلہ کیا ہونا چاہییے ؟ ٹاپ
20 سینٹی میٹر  
   
آلو کی کاشت کے لیے شرح بیج آلو کیا ہونا چاہییے ؟ ٹاپ
1200 سے 1500 گرام  
   
بیج آلو کی فصل میں پودوں کا فاصلہ کیا ہونا چاہیے؟ ٹاپ
15 سینٹی میٹر  
   
بیج آلو کی فصل میں قطاروں کا فاصلہ کیا ہونا چاہیے؟ ٹاپ
60 سینٹی میٹر  
  ٹاپ
کس مہینے میں آلو کی فصل پر کیڑوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟  
ماہ دسمبر ، جنوری میں  
  ٹاپ
کورے سے بچاؤ کے لیے کیا اقدامات کرنے چاہیے؟  
غیر اہمیت والی اقسام کی کاشت، جلدی اور ہلکی آبپاشی، گرم پانی کا سپرے  
  ٹاپ
آلو کی فصل پر کونسے کیڑے حملہ آور ہوتے ہیں؟  
سفید مکھی، سست ، چست تیلہ، چور کیڑا  
  ٹاپ
کونسے کیڑے آلو کی فصل میں وائرس کا سبب بنتے ہیں ؟  
سفید مکھی ، سست تیلہ  
  ٹاپ
آلو کی فصل پر آنے والے کونسے وائرس زیادہ اہمیت کے حامل ہیں؟  
PVX, Y, A, M+V  
  ٹاپ
وائرس کے پھیلاؤ کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟  
ویکٹر کے کنٹرول سے  
  ٹاپ
بیماریوں سے پاک بیج آلو کو کیسے تیار کی اجاتا ہے؟  
ٹشو کلچر سے  
  ٹاپ
آلو کی فصل کی برداشت کس مہینے میں کی جاتی ہے؟  
ماہ فروری میں ٹاپ