تحقیقاتی ادارہ برائے دالیں، فیصل آباد

چنے

مسور

مونگ اور ماش

ادارہ تحقیقات برائے دالیں۔فیصل آباد    نے اب تک دالوں کی کتنی اقسام متعارف کرائی ہیں؟  ٹاپ

ادارہ تحقیقات برائے دالیں۔فیصل آباد  نے اب تک دالوں کی26    اقسام متعارف کرائی ہیں 

 
   
ادارہ تحقیقات برائے دالیں۔فیصل آباد   کے زیلی مراکز کہاں واقع ہیں؟  ٹاپ

اس ادارہ کے  تین  ذیلی تحقیقاتی مراکز   کلورکوٹ  ضلع بھکر، ساہووالی ضلع سیالکوٹ  اور  رکھ اترا  ضلع خوشابمیں واقع  ہیں۔

 
   
کیا ادارہ تحقیقات برائے دالیں۔فیصل آباد   دالوں کی نئی اقسام کے بیج کسانوںکوبھی فراہم کرتا ہے؟ ٹاپ

ادارہ تحقیقات برائے دالیں۔فیصل آباد  اپنی نئی تیار کی گئی  چنے، مسور، مونگ  اور ماش کی ترقی دادہ  اقسام کا بنیادی بیج عام کاشتکاروں تک پہنچانے کے  لئے پنجاب سیڈ  کارپوریشن اور   پرائیویٹ سیڈ کمپنیوں کو فراہم کرتا ہے۔تاہم  کسانوں کو بھیمحدود پیمانے پردالوں کی   نئی اقسام کے بیج فراہم کیے جاتے ہیں۔

 
   

تھل سے کیا مراد ہے؟

ٹاپ
تھل کا رقبہ ضلع خوشاب ، میانوالی، بھکر، لیہ اور جھنگ کے کچھ علاقوں پر مشتمل ہے۔  
   

کیا دالیں  کلراٹھی ، سیم اور تھور  زدہ زمین  میں بھی  کاشت  کی جا سکتی ہیں؟

ٹاپ
نہیں  کو ئی بھی دال کلراٹھی ، سیم  اور تھور  زدہ  زمین  میں کامیابی کے ساتھ کاشت نہیں کی جا سکتی  

چنے

ٹاپ
   

چنے کی دو طرح کی قسمیں ہیں یعنی دیسی چنے اور کا بلی چنے۔

دیسی چنےکے  بیج کا چھلکا موٹااور سخت جبکہ رنگ بھورا یا سیاہ ہوتا ہے اور کابلی چنےکے  بیج کا چھلکا پتلا جبکہ رنگ سفید یا کریم کلر ہوتا ہے

 
چنے کی مختلف قسمیں کونسی ہیں؟ ٹاپ

 

 
   
چنے کی کاشت کے لئے فی ایکڑ کتنے بیج کی سفارش کی جاتی ہے؟ ٹاپ
چنے کی  کاشت کیلئے  25  تا  30 کلو گرام بیج فی ایکڑ  بمطابق  بیج کے سائز سفارش کیا  جاتا  ہے۔  
   

چنے کی بجائی کس طرح سے کی جائے؟

ٹاپ

چنے کی بجائی آٹومیٹک  ربیع درل  کے زریعے کی جائے۔اورقطاروں کا درمیانی  فاصلہ ایک سے ڈیڑھ فٹ رکھا جائے

 
   

چنے کی فصل کی بجائی کا موزوں وقت کیا ہے؟

ٹاپ

چنے کی بجائی کا موزوں وقت 15 اکتوبر سے 10نومبر ہے.

 
   

چنے کی کاشت کے لئے کس قسم کی زمین زیادہ موزوں ہے؟

ٹاپ

چنے کی کا شت کےلئے میرا اور ریتلی میرا زمین  زیادہ موزوں ہے۔

 
   

پنجاب میں چنے کی کاشت کیلئےسفارش کردہ اقسام کونسی ہیں؟

ٹاپ

دیسی چنے کی کاشت کےلیے    پنجاب۔ 2008 ،  بھکر2011، بٹل2016 اور نیاب سی ایچ   2016جبکہ کابلی چنے  کی کاشت کےلئےنور 2019، ٹمن-2013،   نور۔2013 ،اور  نور-2009 سفارش کی جاتی ہے

 
   

چنے کی فصل کی بیماریاں کون سے ہیں؟

ٹاپ

مرجھاؤ،اور جھلساؤچنے کی فصل کی دو بڑی بیماریاں  ہیں 

 
   
چنے کی فصل کے نقصان دہ کیڑے کون سے ہیں؟ ٹاپ

کالا تیلا، لشکری سنڈی، چور کیڑا، ٹاڈ کی سنڈی اور دیمک  چنے کے نقصان دہ کیڑے ہیں

 

مسور

 
   

پنجاب میں مسور کی سفارش کردہ اقسام کونسی ہیں؟

ٹاپ

پنجاب میں مسور کی سفارش کردہ اقسام میں   مسور۔93، نیاب مسور-2006، پنجاب مسور۔2009، پنجاب مسور۔2019 اور  پنجاب مسور2020شامل     ہیں۔

 
   

مسورکی بجائی کا موزوں وقت کیا ہے؟

ٹاپ

مسوربجائی کا موزوں وقت 15 اکتوبر سے 10نومبر ہے.

 
   

مسور کی بجائی کے لئے سفارش کردہ بیج کی مقدار کیا ہے؟

ٹاپ

مسور کی بجائی کے لئے سفارش کردہ بیج کی مقداربمطابق بیج  سائز 10 تا  12 کلو گرام فی ایکڑ ہے۔

 
   

مسور کی فصل کے نقصان دہ کیڑے کون سے ہیں؟

ٹاپ

مسور کی فصل کا زیادہ اہم پیسٹ  کالا تیلا ہے۔

 
   

مسور کی فصل کی بیماریاں کونسی ہیں؟

ٹاپ

مسور کی بیماریوں میں مرجھاؤ، ، جھلساؤ، مسور کی کنگی ،  جڑ تنے اور پتوں کا سڑن شامل ہیں۔

 
   

مسور کی بجائی کے کونسے طریقے ہیں؟

ٹاپ

مسور کی بجائی ربیع ڈرل، سنگل رو کاٹن ڈرل اور آٹو میٹک بیڈ پلانٹرکے زریعےکی جا سکتی ہے۔ پودوں  کا درمیانی   فاصلہ 4سینٹی میٹر اور قطاروں کا درمیانی  فاصلہ 30سینٹی میٹر رکھا جاتا ہے۔

 
   

مسور کی کاشت کے لئے کس قسم کی زمین زیادہ موزوں ہے؟

ٹاپ
مسور کی کاشت کے لئےاچھے نکاس والیزرخیز میرا زمین زیادہ موزوں ہے   
   

مسور کی فصل میں آبپاشی کے کتنے پانی درکار ہیں؟

ٹاپ

دو پانی درکار ہیں۔پہلا پانی پھول آنے پر اور دوسراپانی ٹاڈ بننے پرمسور کی فصل کو

 
   

مسور کی براداشت کا موزوں وقت کیا ہے؟

ٹاپ

مسور کی برداشت مارچ کے آخری ہفتہ سے اپریل کے پہلے ہفتہ تک کی جاتی ہے۔ فصل کی کٹائی  صبح سویرے کرنی چاہے تا کہ ٹاڈ جھڑنے کا اندیشہ کم سے کم ہو۔تھریشنگ   بذریعہ ہاتھ   یا   تبدیل شدہ گندم کے تھریشر سے کی جا سکتی ہے۔

 
  ٹاپ

مسور کو ذخیرہ کرتے وقت نمی کا تناسب کتنا ہونا چاہیے؟

 

ذخیرہ کرنے کے لئے  نمی کا تناسب 13فی صدسے کم ہونا چاہیے۔

 

مونگ اور ماش

 
   
مونگ اور ماش کی کاشت کس موسم میں کی جاسکتی ہے؟ ٹاپ
مونگ اور ماش دونوں موسموں یعنی موسم بہار اور خریف میں اگائی جاسکتی ہے۔  
   
موسم بہار اور خریف مونگ کی بوائی کا وقت کیا ہے؟ ٹاپ
بہاریہ مونگ کےلیے  15-30 مارچ   اور   خریف کےلیےیکم  مئی -15 جون  
   
موسم بہار اور خریف ماش کی بوائی کا وقت کیا ہے؟ ٹاپ

بہاریہ ماش کےلیے  15-30 مارچ   اور   خزاں کےلیے 15 مئی -15 جون

 
   
مونگ اور ماش کی بوائی کیلئے فی ایکڑ شرح بیج کیا ہے؟ ٹاپ
مونگ کی بوائی کیلئے 10تا12 کلوگرام بیج کی سفارش کی جاتی ہے۔جبکہ عمودی بڑھوتری والی  ماش   کی اقسام کی  بوائی کیلئے 8تا 10 کلوگرام  جبکہ بیلدار اقسام  کے لئے 4 تا 6 کلو بیج کی سفارش کی جاتی ہے  
   
پنجاب میں مونگ کی منظور شدہ اقسام کون سی ہیں؟  

ا زری  مونگ 2006 ،این ایم 2011، این ا یم  2016، ازری مونگ 2018اور پی آر آئی     مونگ2018    منظور شدہ اقسام ہیں۔

ٹاپ
   
پنجاب میں ماش کی منظور شدہ اقسام کون سی ہیں؟  
ماش  97،  چکوال ماش  اور عروج 2011 ما ش کی منظور شدہ اقسام ہیں۔ ٹاپ
   

مونگ کی کاشت کے لئے کس طرح کی زمین  زیادہ موزوں ہے؟

 
مونگ کی کا شت کےلئے میرا اور ریتلی میرا زمین  زیادہ موزوں ہے۔ ٹاپ
   

ماش کی کاشت کے لئے کس طرح کی زمین  زیادہ موزوں ہے؟

 

ماش کی کا شت کےلئے زرخیز میرا زمین  زیادہ موزوں ہے۔

ٹاپ
   

مونگ کے لئے کتنے آبپاشی کی ضرورت ہے؟

 
مونگ کی کاشت کیلئے 2-3 آبپاشی کی ضرورت ہے۔ ٹاپ
   

مونگ اور ماش میں  آبپاشی کے لئے اہم مراحل کیا ہیں؟

ٹاپ

پہلی آبپاشی  بوائی کے تیسرے ہفتہ کے بعد , دوسری آبپاشی  پھولوں کی شروعاتاور تیسری آبپاشی  پھلی کی تشکیل  پر(اگر موسم بہار میں ضرورت ہو)

 
   

ماش کے لئے کتنے آبپاشی کی ضرورت ہے؟

ٹاپ

ماش کی کاشت کیلئے 3-4 آبپاشی کی ضرورت ہے۔

 
   
مونگ کےنقصان دہ کیڑے کون سے ہیں؟ ٹاپ
تھرپس ،  لشکری سنڈی اور اسپنولا بگ مونگ کےنقصان دہ کیڑے ہیں۔  
   
ماش کےنقصان دہ کیڑے کون سے ہیں؟ ٹاپ
سفید مکھی ، تھرپس اور لشکری سنڈی ماش کےنقصان دہ کیڑے ہیں۔  
   
مونگ اور ماش کی بڑی بیماریاں کون سی ہیں؟ ٹاپ
مونگ  کی پیلےپتوں والی وائرس ، پتوں کا چڑ مڑ اور سر کوسپورا لیف سپاٹ  مونگ اور ماش کی بڑی بیماریاں ہیں۔  
   
مونگ اور ماش کی کٹائی کا مناسب مرحلہ کیا ہے؟ ٹاپ
جب 80-90فیصد پھلیاں پک جائیںتوصبح سویرے فصل کی کٹائی کر یں۔  
   
مونگ اور ماش بیج کےسٹور  کے لیے  نمی کتنی  ہونی چاہئے؟ ٹاپ
مونگ اور ماش بیج میں اسٹوریج  کے لیے  نمی 12 فیصد سے کم ہونی چاہئے  
   
دالوں کے سٹورکے کیڑے کون سے ہیں؟ ٹاپ
سونڈ والی سسری، ڈھورا، سسری اور کھپرا