تحقیقاتی ادارہ برائے امراض نباتات‘ فیصل آباد

امراض بناتات کیا ہے؟ ٹاپ
پودوں کی بیماریوں کا مطالعہ  
   
پودے کی بیماری کیا ہے؟ ٹاپ
پودوں میں شکل و شباہت اور ان کے افعال میں کسی قسم کی خرابی کو بیماری کہتے ہیں  
   
پودوں کی بیماریوں سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے؟ ٹاپ

کاشتکاری امور کا طریقہ علاج:

  • حیاتیاتی طریقہ علاج
  • کیمیائی طریقہ علاج
 
   
پودوں کی بیماریاں کیسے پھیلتی ہیں؟ ٹاپ

پودوں کی بیماریوں کے پھیلاوکے ذرائع:

  • زمین
  • بیج
  • ہوا
  • کیٹرے مکوڈے
  • جڑی بوٹیاں
  • نیماری سےآلودہ زرعی آلات انسان
 
   
امراض نباتاقت میں بیج کا کیا کردار ہے؟ ٹاپ

بیمار بیج کسی کھیت میں ایک ملک سے دوسرے ملک اور اسی طرح ایک براعظم سے دوسرے براعظم میں جاتی ہے۔

 
   
جڑوں کے  گلاو کی علامات کیا ہیں؟ ٹاپ

پودوں  کی جڑوں کی کھال کے اترنے اور ریشہ ریشہ ہونے کی وجہ سے پودوں کا مرجھاو

 
   
پودوں کی گوند نکلنے کی بیماری کی علامات کیا ہیں؟ ٹاپ

پودوں کے تنوں کی چھال کے پھٹنے اور گلنے کی جگہ سے گوند نما مادہ نکلنے کی بیماری

 
   
ترشاوہ پودوں کی کوڑہ کسے کہتے ہی؟  ٹاپ

یہ ایک جراثیمی بیماری ہے اور پودوں کے پتوں ، تنوں اور پھلوں پر ابھرے ہوئے کوڑھ نما داغ بنتے ہیں۔

 
   
سرسوک کی بیماری کی علامات کیا ہیں؟ ٹاپ

پودوں کی اوپر سے نیچے کی طرف شاخوں کے خشک ہونے کی بیماری کو سرسوک کہتے ہیں ۔

 
   
برسیم کے گلاو کا علاج کیا ہے؟  ٹاپ

پہلی ، دوسری اور تیسری کٹائی کے فورا بعد سکور کا 1 سی سی فی لٹر پانی کا سپرے کریں ۔

 
   

پودوں کی بیماریوں کا غیر کیمیائی طریقہ علاج کیا ہے؟

ٹاپ

پودوں کی بیماریوں کا کاشکاری امور اور حیاتیاتی ذرائع سے علاج کو غیر کیمیائی طریقہ علاک کہتے ہیں ۔

 
   

پودوں کی روئیں دار پھپھوند کی بیماری کیا ہے؟

ٹاپ
پودوں کے تنوں کی نچلی سطح پر پھپھوند ی کی نشوونما کی وجہ سے پےوں کے سوکھنے کی بیماری ۔  
   
پھلوں اور سبزیوں کی روئیں دار پھپھوند کی بیماری کیلئے موذوں موسمی حالات کیا ہوتے ہیں؟ ٹاپ

درجہ حرارت: 15 تا 24 ڈگری سنٹی گریڈ

نمی : 80 فیصد سے ذیادہ

 
   
سفوفی پھپھوند کی بیماری کیا ہے؟  ٹاپ

پودوں کے تنوں اور پھلوں پر سفید پوڈرنما مادہ کا اکٹھا ہونا ۔

 
   
پھلوں اور سبزیوں کی سفوفی پھپھوند کی بیماری کیلئے موذوں موسمی حالات ؟ ٹاپ

درجہ حرارت : 25-35 ڈگری سنٹی گریڈ

نمی: 60 فی صد سے کم

 
   
پودوں کے بیماری پیدا کرنے والے خیطیے کیا ہیں ؟ ٹاپ

پودوں پر حملہ آور گول شکل اختیار کرنے والے خورد بینی کیڑے

 
   
جھلساوکسے کہتے ہیں؟ ٹاپ

پتوں ، تنوں اور پھلوں کے جلنے جیسی کیفیت کو جھلساو کہتے ہیں۔