تحقیقاتی ادارہ برائے مکئی جوار باجرہ، یوسف والا ساہیوال

ایک سال میں مکئی کی کتنی فصلیں کاشت کی جا سکتی ہیں؟ ٹاپ
ایک سال کے  دوران مکئی کی دو فصلیں کامیابی سے کاشت کی جا سکتی  ہیں۔ ایک موسم خزاں میں دوسری بہار میں-  
   
مکئی کی فصل کے لیے کس قسم  کی زمین درکار ہے؟ ٹاپ
بھاری میرا زمین جس کا کیمیائی تعامل 7.5 سے 8 ہو مکئی کی کاشت کے لیے موزوں ہوتی ہے ۔  
   
مکئی کی کاشت کے لیے زمین کی تیاری کیسے کی جائے؟ ٹاپ
زمین کی تیاری کے وقت سابقہ فصل کو ذہن میں رکھنا چاہیے ۔ اگر سابقہ فصل کے مڈھ کھیت میں موجود ہوں تو ایک بار روٹا ویٹر چلائیں ۔ عموماً دو سے تین ہل بمع سہاگہ چلا کر زمین تیار کی جا سکتی ہے پانی کی یکساں تقسیم کے لیے زمین کا لیزر سے ہموار کرنا ضروری ہے اس سے بیج کا اُگاو اور فصل کی بڑھوتری بھی بہتر طرح ہوتی ہے کھیلیاں نکالنے سے قبل زمین میں گہرا ہل چلائیں اور اس کو اچھی طرح بھربھرا کریں۔  
   
مکئی کی کاشت کا بہترین وقت کیا ہے؟  ٹاپ
موسم خزاں میں 15 جولائی تا 15 اگست جبکہ موسم بہار میں 15 جنوری تا آخر فروری مناسب وقت کاشت ہے۔  
   
مکئی کی کاشت کے لیے شرح بیج کیا ہے؟ ٹاپ
کھیلیوں پر کاشت کے لیے  8 تا 10 کلو گرام فی ایکڑ جبکہ پلانٹر یا ڈرل کاشت کے لیے 12 تا 15 کلو گرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں  
   
مکئی کی زیادہ پیداوار کے حصول کی لیے اسکی سب اچھی دیسی   اور دوغلی اقسام کونسی ہیں؟ ٹاپ
ایم ایم آر آئی ییلو ، پرل (وائیٹ) (Pearl White) ملکہ 2016  گوہر 19 ، سمٹ پاک  اور ساہیوال گولڈ  بہترین دیسی قسمیں ہیں۔ جبکہ وائی ایج 1898 ، ایف ایچ 1046 ,ایف ایچ  1036 اور   ایف ایچ 949 ادارہ ہذا کی تیار کردہ بہترین دوغلی اقسام ہیں۔  ان میں پہلی دو اقسام دونوں موسموں کے لیے جبکہ تیسری قسم  صرف موسم بہار کے  لیے موزوں ہیں۔ اس کے پرائیویٹ کمپنیوں کے ہائبرڈ بھی کاشت کے لیے دستیاب  ہیں۔  
   
مکئی کی کاشت کے طریقہ جات کیا کیا ہیں؟ ٹاپ
آبپاشی کے علاقوں میں کھیلیوں پر کاشت کا طریقہ جبکہ بارانی علاقہ جات میں لائینوں میں کاشت کا طریقہ بہتر ہے  
   
مکئی کی فصل کے لیے پودوں کا باہمی فاصلہ اور قظاروں کا باہمی فاصلہ کتنا ہونا چاہیے؟                                                                                                                                                                    ٹاپ
2 ½ فٹ چوڑی کھیلوں پر ایک طرف پودے سےپودے کا فاصلہ 6 انچ رکھتے ہوئے فصل کاشت کریں  ۔بارانی علاقہ  جات میں قطاروں کا باہمی فاصلہ    2 ¼  تا      فٹ 2 ½  فٹ جبکہ پودے سے پودے کا فاصلہ  8 سے 9 انچ ہونا چاہیے۔ پودوں کا مذکورہ فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے 3 سے 4 پتوں کے مرحلہ پر پودوں کی چھدرائی کریں  
   
مکئی کی فصل کو کتنی کھاددرکار ہوتی ہے ؟ ٹاپ
دیسی اور دوغلی اقسام کی کھاد کی ضرورت مختلف ہے      درمیانی زمینوں میں دیسی اقسام کو 87 کلو گرام نایٹروجن 46 کلو گرام فاسفورس  اور 37 کلو گرام پوٹاش فی ایکڑ کے حساب سے جبکہ دوغلی اقسام کو 110 کلوگرام نائٹروجن ، 58 گلوگرام  فاسفورس  اور 37 کلو گرام پوٹاش فی ایکڑ درکار ہوتی ہے ۔  
   
کھاد دالنے کا بہترین وقت کیا ہے؟ ٹاپ
دوغلی اقسام میں 58 کلوگرام فاسفورس ، 37 کلوگرام  پوٹاش اور 31 کلو گرام نائٹروجن فصل کی بجائی کے وقت ڈالیں جبکہ 23 کلو گرام نائٹروجن  فصل کا قد  ایک سے ڈیڑھ فٹ ہونے پر ڈالیں  پھر فصل کا  قد 2  ½  سے تین فٹ ہونے پر مزید 23 کلوگرام نائٹروجن ڈالیں جبکہ نائٹروجن کی آخری قسط بحساب 23 کلو گرام فی ایکڑ پھول آنے کے مرحلہ پر ڈالیں۔ جبکہ  دیسی اقسام میں 46 کلو گرام فاسفورس ، 37 کلوگرام پوٹاش اور 18 کلوگرام نائٹروجن بجائی کے وقت جبکہ 23 کلو گرام نائٹروجن فصل کا قد ا تا 1 ½  فٹ ہونے پر 23 کلو گرام فصل کا قد2 ½  تا 3 فٹ ہونے پر اور بقیہ 23 کلوگرام پھول آنے  کے قبل ڈال دیں۔   
   
مکئی کو کتنی آ بپا شی   در کا ر ہو تی ہے؟ ٹاپ

مکئی کی فصل کو کل 28تا34 ا یکٹر  ا نچ پا نی در کار ہو تا ہے۔ خر یف کے دوران 10تا 11 با ر     آ بپاشی  جبکہ مو سم بہا ر میں 12تا 13عدد آ آبپاشی  در کا ر ہو تی ہے

 
   
مکئی کی فصل کے ا ہم تر ین مر ا حل کو نسے ہیں جن پر آ بپا شی ا نتہا ئی ضرور ی ہے؟ ٹاپ

یہ مر ا حل در ج ذیل ہیں ان پر آ پیا شی  لا زمی بر وقت کر نا ضر وری ہے ۔

  •  اگاو  کا مر حلہ
  •   بڑھوتری کا مرحلہ
  •  نر حصے کا ظاہر ہونا
  •  مادہ حصے کا ظاہر ہونا
  •  دانہ کی نر م دو دھیا حا لت کو مر حلہ
  •    دانہ کی سخت دو دھیا   حا لت کا مر حلہ
 
   
کیا مکئی میں چھدرائی کر نا ضرور ی ہے؟  ٹاپ
کھیلو ں پر کا شت میں چھدا ئی ضروری نہیں ہو تی ۔ جبکہ قطاروں میں کا شت کی گیئ  فصل میں کمزور، بیمار اور ا ضا فی  پو دوں کو بذ ریعہ  چھدا ئی  تلف کر نا لا زمی ہے۔ فصل جب 3تا 4 پتو ں کی حا لت میں پہنچے جا تے تو چھدائی کا عمل مکمل کر یں   
   
اگر کھیت میں جڑ ی بو ٹیا ں مو ثر  طور پر تلف نہ کی جا  ئیں تو  ا سکے فصل پر کیا ا ثرا ت مر تب ہو تے ہیں ؟  ٹاپ
اس صورت میں پیدا  وار میں 20تا 45 فی صد کمی وا قع ہو جا تی ہے۔   
   
مکئی کی فصل میں جڑی بو ٹیا ں کنٹرول کر نے کے کیا طر یقے ہیں؟  ٹاپ
جڑی بو ٹیاں کنٹرول کر نے کے لیے گو ڈی یا ہل چلا نے کا مر و جہ طر یقہ ا ستعمال کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ  جڑی بو ٹی مار سپر ے  مثلا ایس میٹو لا کلور ا سیٹا  کلور  اور پینڈی  میتھا لین و غیرہ  جڑی بو ٹیوں کے ا گاو  کے ا بتدا ئی مر ا حل میںسپرے  کرنے سے بھی جڑ ی بو ٹیا ں مو ثر  طور پر کنٹرول کی جا سکتی ہیں ۔  
   
مکئی کے ا ہم کیٹر ے  کو نسے ہیں اور ا نکا ا نسداد کا طر یقہ کیا ہیں ؟ ٹاپ

تنے کی سنڈی اور  کو نپل کی مکھی کے اہم نقصا ن دہ کٹیر ے ہیں۔

 بیچ کو اگر  اسیٹا کلو پر ڈ   زہر بحسا ب  7 گرام فی کلو گرام بیچ  کو لگا کر ا گر کا شت کیا جا ئے  تو فصل  پر 40دن تک مکئی کا حملہ  نہیں ہو تا ہے۔ جبکہ تنے کی سنڈی سے بچا و کے لیے کا ر بوفیو ران زہر بحساب  5تا  6 کلو  گرام فی ایکٹر  ا ستعمال کر یں ۔ تا ہم لشکر ی سنڈی، ا مر یکن سنڈی،   دیمک،  سست تیلا اور جووں کا  حملہ بھی د یکھنے میں ا ٓ تا ہے جس کے لیے منا سب ز ہر وں کا ا ستعمال کریں۔

 
   
مکئی کی اہم بیما ر یا ں کو نسی کا ا ہیں اور ان سنداد کا طر یقہ کیا ہے؟  ٹاپ
پتے کا جھلسا  و اور تنے کی سٹراند مکئی کی  اہم کی بیمار یا ں ہیں ۔ ا ن سے بچا و کے لیے بیج کو تھا ئیو فینیٹ میتھا ئل ز ہر بحسا ب2 گرام  فی کلو گرام بیج کو  لگا کر کا شت کر یں ا گر پھر بھی بیماری کا حملہ  د یکھنے میں آ ئے  توفیکو زیب ز ہر  500 گرام فی ا یکٹر کے حساب سے   سپر ے کر یں۔   
   
مکئی کی ا ہم جڑی بو ٹیا ں کو ن کون سی ہیں ؟  ٹاپ
دو قسم کی جڑی بو ٹیاں مکئی کی فصل کو  نقصا ن پہنچا تی ہیں۔ یعنی چو ڑے پتو ں والی جڑیبو ٹیا ں مثلاً کر نڈ ،با تھو  ، تا ندلا ،جنگلی پا لک ،جنگلی با لو ں  ،دھودک    ،قلفہ ، لہلی اور اٹ سٹ   جبکہ گھا س کے خا ندان سے تعلق رکھنے والی   با ریک پتوں والی جڑی  بو ٹیوں  میں کھبل ، مد ھا نہ، سو ا نکی ،برو اور          ڈیلا  شامل  ہیں   
   
مکئی کی بر داشت کا مو زوں و قت کیا ہے؟ ٹاپ
جب چھلی کے اندر والے پردے خشک ہو جا ئیں اور دانہ سخت ہو جا ئے اور دانے میں نمی کی مقدار  تقر یبا  20 تا 25رہ جا ئے  تو چھلیا ں تو ڑ  لینی چا ہیے۔   
   
فصل کی بر داشت  کے بعد کے اقدامات کیا ہیں  ؟ ٹاپ
برداشت شدہ چھلیوں کو فر ش پر پتلی تہہ کی صورت میں بچھا کر د ھوپ میں خشک کر یں جب چھلیا ں  خشک ہو جا یئں  اور ا نکے  دانے  کی نمی 15 فیصد باقی رہ جائے تو انہیں میظ شیلر کی معد سے شیلنگ  کر یں   
   
فصل کو  سٹور کر نے کے لیے دا نو ں میں کتنی نمی ہو نی چا ہئے؟ ٹاپ
فصل کوسٹور میں محفوظ کر نے سے قبل  دا نو ں میں نمی کا تنا سب 10   فیصد  سے زیا دہ  نہیں ہونا چا ہئے  اسکے لیے صا ف  کیے ہو ئے دا نو ں کو  فر ش پرپتلی تہہ بچھا کر ا یک سے تیں دن  تک      د ھو پ  میں خشک کر یں اور دن میں  دو  تین بار  انہیں  ا لٹ پلٹ کر یں صا ف  کیے  دا نوں کو سٹور  میں محفوظ کر لیں  ا ن سٹوروں میں کیٹر ے ما ر زہر کی  د ھونی  دے کر انہیں پا ک کر لینا        چا ہیے ۔