تحقیقاتی ادارہ برائے حشرات، فیصل آباد

ڈائریکٹوریٹ حشرات کے مقاصد کیا ہیں ؟

ٹاپ
  • کیڑوں سے متعلقہ فصلات ، پھلوں ، سبزیوں اور ذخیرہ شدہ اجناس کے مسائل کی نشاندہی کرنا۔ 
  • کیڑوں کے خلاف مختلف فصلات کی اقسام میں قوت مدافعت کی نشاندہی کرنا۔ 
  • زرعی زہروں کے قوائد کے مطابق معیار کو پرکھنا ۔
  • ضرر رساں کیڑوں کے دشمن کیڑوں کی شناخت کرنا۔ 
  • شہد کی پیداواربڑھانے کے لیے جدید تکنیک استعمال کرنا۔  
  • مختلف فصلات پر کیڑوں کے خلاف ان کے مربوط طریقہ انسداد کو بنانا۔
  • کیڑوں کے انسداد کے لیے بنائی گئی مختلف تکنیک کو زمینداروں تک پہنچانا۔ 
 
   
زراعت میں پائے جانے والے حشراتی مسائل کیا ہیں ؟ ٹاپ
  • سست تیلا
  • سفید مکھی
  • گلابی سنڈی
  • پھل کی مکھی
  • چست تیلا
  • کونپل کا گڑواں
  • سبزیوں کے نقصان دہ کیڑے
  • زہروں کے خلاف کیڑوں کی قوت مدافعت
  • زخیرہ شدہ اجناس کے نقصان دہ کیڑے
  • نقصان دہ جوئیں
 
   
علم حشرات کیوں ضروری ہے؟ ٹاپ
  • علم حشرات کیڑوں اور انکا انسانوں ،ماحولیات اور دیگر جانداروں سے تعلق کا مطالعہ  ہے۔
  • ماہر حشرات زراعت سے منسلک مختلف شعبہ جات مثلا کیمیا،حیاتیات انسان/جانوروں کی صحت اور مالیکیولر سائنس میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں ۔
  • کیڑوں پرحیاتیاتی اور کیمیائی طریقے سے قابو پانا، خوراک اور ریشہ کی کیڑوں سے حفاظت اور اسکی ذخیرہ اندوزی ،کیڑوں سے پھیلنے والی امراض کا تدارک ،حیاتیاتی  تنوع اور سائنس اور زراعت کے مختلف شعبوں میں کیڑوں کے کردار کا مطالعہ کرنا علم حشرات کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔
  • پیشہ ور ماہرین حشرات فصلوں میں نقصان دہ کیڑوں کا پتا لگاتے ہیں اور فصلوں کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے مختلف طریقے دریافت کرکے انسانیت کی بہتری میں معاونت کرتے ہیں۔
  • انسانوں جانوروں اور پودوں کی بہتری میں معاون فائدہ مند کیڑوں کا مطالعہ شامل ہے
 
   
کپاس کی فصل کے اہم نقصان دہ کیڑے کونسے ہیں ؟ ٹاپ
سفید مکھی، تھرپس ،چست تیلہ،ملی بگ، جوئیں،لشکری سنڈی، ، امریکن سنڈی، چتکبری سنڈی اورگلابی سنڈی کپاس کی فصل کے نقصان دہ کیڑے ہیں۔  
   
گلابی سنڈی کپاس کی فصل کا بہت زیادہ نقصان دہ کیڑا ہے اسکا انسداد کیسے کر سکتے ہیں؟ ٹاپ

گلابی سنڈی کا کپاس کی فصل پر انسداد مندرجہ ذیل طریقوں سے کیا جا سکتا ہے۔

  • کپاس کی آخری چنائی کے بعد بچے ہوئے ٹینڈوں پر بھیڑ بکریوں کو چرانا 
  • کپاس کی چھڑیوں اور انپر موجود ٹینڈوں کو تلف کرنا 
  • کھیت کے گردو نواح میں چھڑیوں کا نہ رکھنا
  • مدھانی نما پھولوں کو چن کر تلف کرنا
  • جننگ فیکٹریوں کے فاضل مواد کو تلف کرنا
  • دوہرے بیجوں کا خاتمہ 
    • محکمہ زراعت کی تجویز کردہ کیڑے مار ادویات کا  بروقت استعمال  کرنا
 
   
کپاس کی فصل کے رس چوسنے والے کیڑوں کے انسداد کو کیسے کیا جاسکتاہے؟ ٹاپ

سست تیلہ، چست تیلہ، سفید مکھی ، تھرپس اور کا ٹن ملی بگ، کپاس کی فصل پر حملہ کرنے والے اہم کیڑے ہیں۔ انکا انسداد مندرجہ ذیل طریقے سے کیا جاسکتا ہے۔ 

  • کیڑوں کے خلاف مذاہمتی اقسام کی بوائی
  •  حیاتیاتی انسداد کی حوصلہ افزائی 
  • کھیت اور اسکے گردو نواح سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کرکے 
  • محکمہ ذراعت کی سفارش کردہ کیڑے مار زہروں کا استعمال کرکے 
 
   
گندم کےنقصان رسا  کیڑوں میں سے  اہم کیڑا کونسا ہے؟ ٹاپ
سست تیلہ  
   
سست تیلہ گندم کے کس مرحلے پر ظاہر ہوتاہے؟ ٹاپ
تنے کی بڑھوتری کے مرحلے پر اور گندم کی بالیاں بننے کے مرحلے پر  
   
سست تیلہ کے انسداد کے لیے اہم سفارشات کیا ہیں؟ ٹاپ
متبادل میزبان فصلوں کا خاتمہ ،گندم کی فصل میں سرسوں کی پٹیاں لگانا، سیڈ ٹریٹمنٹ،معدنی اور نباتاتی تیل کااستعمال  
   
دھان کی فصل کے اہم نقصان دہ کیڑے کونسے ہیں؟ ٹاپ
تنے کی سفید مکھی ، تنے کی زرد سنڈی،دھان کی گلابی سنڈی اور پتہ لپیٹ سنڈی  
   

کماد کی فصل کے نقصان دہ کیڑے کونسے ہیں؟

ٹاپ
دیمک،کماد کی چوٹی کا گڑوواں ، تنے کا گڑوواں ،گرداس پوری گڑوواں،جڑ کا گڑوواں،کماد کی گھوڑی مکھی۔  
   
پھلوں اور سبزیوں کے لیے پھل کی مکھی بہت بڑا خطرہ ہے اس کیڑے کا انسداد کیسے کیا جا سکتاہے؟ ٹاپ

پھل کی مکھی کا مؤثر انسداد مندرجہ ذیل طریقوں سے کیا جا سکتا ہے

  • متاثرہ/گرے ہؤے پھلوں کو زمین کی گہرائی میں دفن کرنا 
  • زہریلی بیٹ کا استعمال کرنا (مولسزدو حصے ، ڈپٹرکس ایک حصہ ، میتھائل یوجینو ل دو حصے ، ویسلین دو حصے)
  • میتھائل یوجینو ل پر مشتمل جنسئ پھندوں کااستعمال
 
   
مکئی  کی فصل کےنقصان دہ  کیڑے کونسے ہیں؟ ٹاپ
تنے کی سنڈی اور کو نپل کی مکھی  
   
چنےکی فصل کے اہم نقصان دہ کیڑے کونسے ہیں؟ ٹاپ
ٹاڈ کی سنڈی،   چورکیڑا،  دیمک ،سست    تیلہ اور کبڑی سنڈی  
   
تیل دار  اجنا  س کے نقصا ن دہ کیڑے کونسے ہیں؟ ٹاپ

دھبے دار بگ/مولی بگ، چست تیلہ، سر سو ں کی آرا مکھی اور بال دارسنڈی

 
   
سبزیوں کے نقصان دہ کیڑے کونسے ہیں؟ ٹاپ
آلو کا سبز تیلہ ، آلو کا سست تیلہ ، آلو کا چور کیڑا ، آلو کا پروانہ کدو کی لال بھونڈی، ہڈا بیٹل، بینگن کے پھل کی سنڈی،بینگن کی لیس ونگ بگ،بینگن کے تنے کی سنڈی ، پیاز کی تھرپس، مولی بگ ، گوبھی کی تتلی ، گوبھی کی کبڑی سنڈی،اور مٹروں کی پھلیوں کی سنڈی  
   

سورج مکھی کی فصل کے اہم رس چو سنے والے کیڑے کونسے ہیں؟

ٹاپ
پھول کا پرو انہ، سست    تیلہ، سفید مکھی، لشکری سنڈی  
   
کینو ں کے  کتر نے والے کیڑے کونسے ہیں؟ ٹاپ
لیمو ں کی تتلی  ا ور پتوں میں سر نگ بنانے سنڈی  
   
کینو ں کے پھل کے رس چو سنے والے کیڑے کونسے ہیں؟ ٹاپ
ملی بگ،  سٹر یس سیلہ ،سفید مکھی، تھرپس اور  سست    تیلہ  
   
آم  کے نقصا ن دہ کیڑے کونسے ہیں؟ ٹاپ
 آم   کی گد ھٹری،  آم کا  تیلہ،  پھل کی مکھی،  آم کی جوئیں اور مینگو میجیز  
   
کھجو ر کے نقصا ن دہ کیڑے کونسے ہیں؟ ٹاپ
سو نڈ والی سر خ بھو نڈ ی   اور کھجو ر کے سکییلز  
   
کیڑوں  کے ا نسد اد کا سب سے ا چھا  طریقہ کونسا ہے؟ ٹاپ
مربوط طریقہ انسداد کیڑو ں کے انسداد کے لیے بہترین حکمت عملی ہے اور یہ زرعی ،مکینکی،طبعی، حیاتیاتی اور کیمیا ئی انسداد پر مشتمل ہوتاہے