پوسٹ ہارویسٹ ریسرچ سنٹر، فیصل آباد

بعد از برداشت ٹیکنالوجی کیا ہے ؟ ٹاپ
بعد از برداشت ٹیکنالوجی اجناس کی برداشت کے بعد سے لیکر استعمال تک اُسکی مقدار اور معیار کو محفوظ بنانے کا طریقہ کار ہے۔  
   
صفائی اور درجہ بندی کیوں ضروری ہے؟ ٹاپ
صارف صاف ستھر ی اور بہتر جنس خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے ۔ اور اسی طر یقے سے زمیندار بھی اپنی جنس کی منڈی میں بہتر قیمت حاصل کر سکتا  ہے ۔صفائی اور درجہ بندی کے طریقہ کار جنس کی طبعی خصوصیات کی بنیاد پر اپنائے جاتے ہیں۔  
   
کم درجہ حرارت اور ماحولیاتی کنڑولڈ درجہ حرارت میں کیا فرق ہے؟ ٹاپ

 (الف):CAسٹوریج

 اس  ٹیکنالوجی  میں پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کم درجہ حرارت پر سٹور کیا جا تا ہے ۔ اگر کم درجہ حرارت پر سٹور کےاندر گیسوں کا تناسب آکسیجن کم اور کاربن ڈائی آکسائیڈ زیادہ کے تناسب سے کر دی جائے تو کچھ پھل اور سبزیوں کو نسبتًا زیادہ وقت کے لیے سٹور کیا جا سکتا ہے۔

(ب):MA سٹوریج

اس ٹیکنالوجی  میں پھل یا سبزیوں کو پیک کرنے کے بعد سِیل کر دیا جا تا ہے اور کم درجہ حرارت پر سٹور کیا جا تا ہے ۔ اس طرح سِیل شدہ پیک کے اندر کیسوں کا تناسب تبدیل ہو جا تا ہے اور اُنکی بعداز  زندگی بڑھ جاتی ہے ۔

 
   
بعد از برداشت نقصانات کیا ہوتے ہیں؟ ٹاپ
جب حاصل شدہ پیداوار کو مقصد کے مطابق استعمال نہ کیا جا سکے تو وہ بعد از برداشت نقصان کہلاتا ہے۔ بعد از برداشت مقصانات کی وجوہات میں پختگی سے ناواقفیت ، غیر موزوں برداشت کا طریقہ، سایہ دار جگہ کا انتخاب نہ کرنا، غیر مناسب پیکنگ کا استعمال اور غیر تربیت یافتہ لو گوں سے چھانٹی کروانا وغیرہ شامل ہیں۔  
   
پوسٹ ہارویسٹ سنٹر کیا کیا خدمات سرانجام دیتا ہے؟ ٹاپ
پوسٹ ہارویسٹ سنٹر لوگوں کو جنس کے متعلق آگاہی دیتا ہے کہ کب اور کیسے برداشت کیا جا ئے ، کھیت میں سنبھال کیسے کی جائے ، چھانٹی کے عمل کی بنیادی تربیت ، پیک ہاؤس میں موزوں طریقوں کا استعمال اور پھر کولڈ سٹور میں سٹور کیسے کیا جا ئے تا کہ جنس لمبے عرصے تک محفوظ رہ سکے۔  
   
فوڈ ٹیکنالوجی کی مصنوعات کو ن سی ہیں؟ ٹاپ
فوڈ ٹیکنالوجی میں مختلف پھلو ں کے سکوائش ، جیم ، ٹماٹو کیچپ اور ما رملیڈ تیار کر کے فروخت کیے جا تے ہیں۔   
   
پوسٹ ہارویسٹ سنٹرکے ذیلی ادارہ میں کس قسم کے تجزیے کیے جا تے ہیں؟ ٹاپ
پوسٹ ہارویسٹ سنٹرکے ذیلی ادارہ میں زرعی اجناس کے مختلف قسم کے تخمیناتی تجزیے کیے جا تے ہیں۔  
   
پوسٹ ہارویسٹ سنٹرکے ذیلی ادارہ میں کو ن کون سی  زرعی اجنا س کے تجزیے کیے جا تے ہیں؟ ٹاپ
زرعی اجناس مثلًا چارہ جات، دانے دار اجناس  پھل اور سبزیاں وغیرہ۔  
   
کیا پریس مڈ کو زمیں میں استعمال کیا جا سکتا ہے؟ ٹاپ
جی ہاں! پریس مڈ کو زمین کے اندر نامیاتی مادے کی مقدار کو بڑھانے کے لیے کھادوں کے ہمراہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔   
   
یہ ادارہ کسانوں کو بھی خدمات فراہم کرتا ہے؟ ٹاپ
جی ہاں!  یہ ادارہ کسانوں کو مختلف سیمینار اور ورکشاپ کے ذریعے کار آمد معلومات فراہم کرتا ہے ۔ جس سے کسان کو بہت فائدہ ہو تا ہے۔