تحقیقاتی ادارہ برائے زرعی فلاحت ، فیصل آباد

 

فصلوں کی زیادہ  پیداوار کے لئے متوازن کھاد کی اہمیت کیا ہے؟ ٹاپ
نائٹروجن ،فاسفورس  اور پوٹاش کھاد کا دیگر غذائی اجزاء (زنک، بوران) کے ساتھ متوازن استعمال  فصلوں کی بہتر نشوونما اور پیداوار کے لیے مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ "4R-" طریقہ کار (صحیح ذریعہ ، صحیح جگہ ، صحیح رقم اور صحیح ریکارڈ رکھنا) کھاد کے متوازن استعمال کی کلید ہے۔  
   
ایک کاشتکار علاقے میں موسم کی تبدیلیوں سے آگاہ کیسے ہوسکتا ہے؟ ٹاپ
موبائل ایپس کا استعمال اور محکمہ موسمیات کی  ویب سائٹ بہترین ذرائع ہیں۔ مقامی زرعی سائنس دانوں / موسمیاتی ماہرین سے وقتا فوقتا موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر فیلڈ آپریشن کے لئےراہنمائی لی جاسکتی ہے۔  
   
اناج کے معیار پر درجہ حرارت میں اضافے کا کیا اثر ہے ٹاپ
درجہ حرارت میں اضافہ اناج میں نشاستہ دار ذرات ، امائلوز اور پروٹین کے بننے کو متاثر کرتا ہے جس کے نتیجے میں اناج کے وزن میں کمی کے ساتھ اناج کا معیار خراب ہوتا ہے۔  
   
کاشتکار فصل کی پیداوار کے ذریعہ مقامی مارکیٹ کے نظام پر کس طرح گرفت حاصل کرسکتا ہے؟ ٹاپ
ضرورت اور مارکیٹ ویلیو کے مطابق فصلوں کے مناسب ہیر پھیر سے پیداوار کی شرح کو متاثر کیے بغیر کسان فائدہ لے سکتا ہے۔  
   
جڑی بوٹیوں پر قابو پانے کے لئے چاول میں کب اور کون سی جڑی  بوٹی مار دوا استعمال کی جاسکتی ہے؟ ٹاپ
چاول کی فصل میں چوڑے اور باریک پتوں والی جڑی بوٹیوں کے علاوہ گھوڑا گھاس ایک اہم مسئلہ ہے جسے فصل کے اگاؤ سے پہلے جڑی بوٹی مار زہر کونسل ایکٹو  75 گرام  فی  ایکڑ جبکہ فصل کے اگاؤ کے بعدگرین سن کوبحساب  500 ملی لیٹر فی ایکڑ استعمال  کر کے مؤثر طریقے سے قابو کیا جاسکتا ہے۔  
   
نامیاتی زراعت کیا ہے؟ ٹاپ
نامیاتی کاشتکاری کے اس نظام پر مبنی ہے جو قدرتی ماحولیاتی نظام کو بروئے کار لاتے ہوئے  کیڑوں اور مفید حیاتیات کی آبادی کو توازن دیتی ہے ۔ مٹی کی زرخیزی کو برقرار رکھتیاور بڑھاتی ہےجس میں فصلوں کو اگانے کے لئے کوئی مصنوعی اشیاءاستعمال نہیں کی جاتیں۔  
   
نامیاتی کھیت میں زرخیزی کا انتظام کیسے کرتے ہیں؟ ٹاپ
نامیاتی کاشتکاری میں فصل کی گردش ، پھلی دار فصلوں کے اگاؤ، پودوں اور جانوروں کے نامیاتی مواد (کھاد) ، کان کنی شدہ معدنیات کے ذریعے فصلوں کے غذائی اجزاء کا انتظام کیا جاتا ہے۔ مناسب کھیتی باڑی اور کاشت کے طریقہ کار مٹی کی ساخت ، نامیاتی مادے اور مٹی کے مائکروبز(Microbes) کو بھی بہتر بناتے ہیں۔  
   
نامیاتی فارموں میں کیڑوں کے حملے کا تدارک کیسے ہوتا ہے؟ ٹاپ
نامیاتی فارم کے نظام بنیادی طور پر حیاتیاتی جیسے فصلوں کے ہیر پھیر کے ذریعے فصلوں کو کیڑوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ فصلوں کا تنوع،مسکن، فائدہ مند حیاتیات کی افزائش؛ صفائی اور کچھ نباتات بھی اس میں مدد گار ثابت ہو تے ہیں۔  
   
Vermicompostکھاد پودوں کےلیےاتنی اچھی کیوں ہے؟ ٹاپ
Vermicompostکھاد پودوں کو غذائی اجزا مہیا کرتی ہے۔ جب کھاد کو پانی میں ملایا جاتا ہے تو ، اس میں بہت سے غذائی اجزاء کو جذب کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جو پودے جڑوں کے ذریعےاستعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کیڑے  کھانے میں موجود مختلف اجزاء کو ایسی شکل میں تبدیل کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جن کو پودے اپنی نشوونما کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔  
   
جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے آلو  کی فصل میں کون سے زہروں کو استعمال کیا جاسکتا ہے؟ ٹاپ
آلو کی فصل میں جڑی بوٹیوںکےکنٹرول کے لیےاستعمال ہونے والی دوائیوں میں میٹری بوزین کو 250 گرام فی ایکڑ بوائی سے قبل  جبکہ Faster Selectiveکو 300 ملی لیٹر فی ایکڑ کے حساب سے فصل کے اگنے کے بعد استعمال  کیا جاسکتا ہے۔  
   
اسٹیویا کے صحت پر مثبت اثرات/فوائد کون کون سے ہیں؟ ٹاپ
اسٹیویا کے ممکنہ صحت سے متعلق فوائد یہ ہیں: کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے، بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے ، معدے کے لئے بہترین ریلیف ، ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مددگار اور جراثیم وپھپھوندی کش خصوصیات کا حامل ہے۔  
   
کیا اسٹیویا ذیابیطس کے مریضوں کے لئے محفوظ ہے؟ ٹاپ
ہاں ، کیونکہ اسٹیویا میں صفر کیلوری ہے۔  
   
نئی فصلوں میں سے کون سی  فصلیں دیگر اہم فصلوں سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں؟ ٹاپ
کلونجی، سونف ، اسبغول اورقینوافائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ انہیں کم لاگت کی ضرورت ہوتی ہے اور زیادہ منافع ملتا ہے۔  
   
گندم کی کنگی سے نمٹنے کے لئے کن اقدامات کی سفارش کی گئی ہے؟ ٹاپ
گندم پر Rustکے حملے سے بچنے یا اسے کم کرنے کے لئے تین اہم طریقوں پر عمل کرنا چاہئے۔ فصل نومبر کے پہلے پندرھواڑے کے دوران کاشت کی جائے۔ تازہ ترین منظور شدہ اقسام کا انتخاب کریں اور بیج کو بوائی سے قبل تجویز کردہ پھپھوند کش زہر لگائیں۔  
   
تھل کے علاقے میں چنے کی فصل کی بوائی کا بہترین وقت کیا ہے؟ ٹاپ
بارانی علاقوں میں چنے کی فصل  کی بوائی اکتوبر کے پورے مہینے کی جاتی ہے جبکہ آبپاشی والے علاقوں میں بوائی 15 اکتوبر سے ماہ کے آخر تک کی جانی چاہئے۔  
   
چنے کے لیے بیج کیمنظور شدہ اقسام کونسی ہیں؟ ٹاپ
چنے کی نئی  اورمنظور شدہ اقسام درج ذیل ہیں: بِٹل- 2016 ، سی ایم ۔2016 ، بھکر- 2011 ، پنجاب ۔2008۔موٹے بیج کی  قسم کے لئے شرح بیج 30 کلوگرام فی ایکڑ جبکہ چھوٹے بیج والی قسم کےلیے 25 کلوگرام فی ایکڑ سفارش کی جاتی ہے۔  
   
اکتوبر کے مہینے کے دوران کپاس کے لئے اہم سفارشات کیا ہیں؟ ٹاپ
کاشتکار عام طور پر آبپاشی اور کیڑے مار دوا کا استعمال بند کردیتے ہیں۔ اکتوبر کے مہینے کے دوران آبپاشی  اور رس  چوسنے والے کیڑوں کے خلاف سپرےکا استعمال بند نہ کریں۔ اچھے معیار اورنمی کی شرح پر قابو رکھنے کے لئےچنائی کا عمل صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک رکھنا چاہئے۔  
   
موٹے اور عمدہ چاول کی منظور شدہ اقسام کیا ہیں؟ ٹاپ
موٹے چاول کی منظور شدہ اقسام درج ذیل ہیں: IRRI-6، 282،133، KSK -434 اور NIAB-9۔ جبکہ باسمتی چاول کی اقسام باسمتی 385 ، 2000 ، 515 ، سپر باسمتی ، شاہین باسمتی ، پی ایس 2 اور پی کے 386 ہیں۔  
   
چاول کے لئے زنک کی کیا اہمیت ہے اور اس کے فوائد کیا ہیں؟ ٹاپ
یہ چاول کے لئے ایک اہم غذائی جزو ہے کیونکہ اس کی کمی سے پودوں کی افزائش متاثر ہوتی ہے۔جھاڑ کی کم تعداد اور اناج کی تشکیل بھی متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے پیداوار میں نقصان ہوتا ہے۔ زنک  کے استعمال  سے فصل کو جلد پکنے میں مدد ملے گی ، پروٹین کی ترکیب کے لیے ہارمونز کے کام میں اضافہ ہوتا ہے اور بالآخر پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔  
   
ہم ریتلی زمین کی زرخیزی  کو کیسے بڑھا سکتے ہیں؟ ٹاپ
ریتلی زمین میں زرخیزی کی کمی بنیادی طور پر کم نامیاتی ماد ےکی وجہ سے ہوتی ہے جس کو بڑھانے کے لیے فصلوں کا مناسب ہیر پھیر ،پھلی دار فصلیں، ہری کھادیں ،نامیاتی کھاد اورPress Mud کا استعمال مدد گار ثابت ہو تا ہے۔فصل کے باقیات / بھوسہ/ پرالی وغیرہ کےبہتر استعمال اور انتظام سے بھی زمین کی زرخیزی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔