شہد کی مکھیوں کی حفاظت کے لئے تربیت کی خدمات

شہد کی مکھیاں پالنے کے فن کو مگس بانی کہا جاتا ہے۔- شہد کی مکھیاں پالنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔اس فن کے ذریعے ہم نہ صرف شہد حاصل کرتے ہیں بلکہ شہد کی مکھیوں کا موم، نحلی سریش زر گل، رائل جیلی اور حتیٰ کہ شہد کی مکھی کا ڈنک بھی حاصل کیا جاتا ہے۔ شہد کی مکھیاں عمل زیرگی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں جو کہ مختلف فصلوں ، پھلوں وغیرہ کی پیداوار بڑھانے میں انتہائی اہم ہے۔مگس بانی کی مندرجہ بالا اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مگس بانی و کوہستانی حشرات ِ اثمار راولپنڈی میں مگس بانی کے تربیتی کورسز بھی کروائے جاتے ہیںتاکہ عوام الناس اور اس شعبہ سے منسلک افراد اِس سے مستفید ہو سکیں اور اضافی آمدنی حاصل کرکے اپنے معیار زندگی کو بلند کر سکیں اور ملکی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر سکیں۔
طریقہ کار
اس کورس میں شرکت کیلئے اخبارات میں اشہار دیا جاتا ہے۔ اس تر بیتی کورس میں مرد اور خواتین شرکت کر سکتے ہیں۔ تعلیم کی کوئی پابندی نہیں یہ کورسز 5 دِن کے ہوتے ہیں۔ جن کے آخر میں سرٹیفیکیٹ دئے جاتے ہیں۔ شرکت کرنے والے افراد کو اپنی رجسٹریشن کروانی پڑتی ہے اس کورس کا کوئی معاوضہ نہیں۔

  • شہد کی مکھیاں پالنے کے  فوائد
  • شہد کی مکھیوں کی اقسام
  • شہد کی مکھیوں کا خاندان سماجی تنظیم، حالاتِ زندگی
  •  مگس بانی کی عملی تربیت(ملکہ، کارکن اور نکھٹو کا مشاہدہ کرناوغیرہ)   
  • مگس بانی سے متعلقہ ضروری سامان اور اس کا استعمال۔
  • ۔شہد کی مکھیوں کے خوراکی پودے
  • منتقلی کا شیڈول 
  • نقلِ مکانی کے فوائد
  • پولینیشن میں شہد کی مکھیوں کا کِردار
  • مگس بانی کی عملی تربیت( شہد کی مکھیوں کا ڈبوں کو چیک کرنے کاطریقہ اور احتیاطی تدابیر) 
  • مختلف موسموں(سرما، گرما، بہار اور خزاں)  کے لحاظ سے شہد کی مکھیوں کی دیکھ بھال 
  •  شہد کی مکھیوں میں فراری کا رجحان اور اس کا تدارک،  
  • مصنوعی طریقے سے ملکہ کی افزائش
  • شہد کی مکھیوں میں چوری کی عادت اور اس کا تدارک،
  • مگس بانی کی عملی تربیت (فریموں میں تاراور موم کی شیٹ لگانے کا طریقہ)  
  •  شہد کی مکھیوں کے دُشمن کیڑے، بیماریاں اور ان کا انسداد۔
  • مگس بانی کی عملی تربیت (۔ شہد کی مکھیوں کے دُشمن کیڑے، بیماریوں کامشاہدہ کرناوغیرہ)
  • ۔شہد کی مکھیوںکی پیداوار(شہد، نحلی موم، پولن، پروپولس،نحلی زہر) او راس کے مصارف، باہمی گفت و شُنید
  • تقسیمِ اسناد

رابطہ کریں

شعبہ تحقیقات مگس بانی و حشرات اثمار، مری
فون نمبر:        9292071-051