رائی گراس

 تحقیقاتی ادارہ برائے چارہ جات، سرگودھا

  رائی گھاس موسم سرما کا نہایت ہی مفید چارہ ہے۔ اس میں غذائیت کافی ہوتہ ہے۔ خشک اور سبز دونوں حالتوں میں جانور اس شوق سے کھاتے ہیں اس میں کلر کو بردازت کرنے کی صلاحیت کافی حد تک موجود ہے۔ اگراس جلد کاٹ لیا جائے تو اس سے نہایت ہی عمدہ قسم کا خشک چارہ تیار کیا جا سکتا ہے۔ برسیم اور جئی کے ساتھ مخلوط کاشت کرنے کے پیش نظر عام زمیندار بھی اس کی کاشت پر توجہ دینے لگے ہیں یہ چارہ غذائیت کے لحاظ سے بہت اعلی اور دودھیل جانوروٖں کے لیے نہایت مفید ہے۔ اس کی مخلوط کاشت سے نہ صرف اچھا بلکہ فی ایکڑزیادہ مقدار میں چارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ سخت سردیوں میں بھی اپنی بڑھوتری جاری رکھتی ہیں۔

 

نمایاں خصوصیات

سفارش کردہ علاقے

پیداواری صلاحیت

من فی ایکڑ

وقت کاشت

منظوری کا سال

اقسام

یہ زیادہ کٹایاں اور زیادہ شگوفوں  والی قسم ہے۔ اس  میں زیادہ لحمیات ہوتے ہیں۔  اسکی پیداواری صلاحیت 70 ٹن فی ہیکٹر۔

سرگودھا، ساہیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد، گجرات، گجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، شیخوپورہ، سیالکوٹ۔

607

وسط نومبر

2011

آر   جی -1