چارہ کو محفوظ کرنے کے لئے مکئی اور جوار کی نئی اقسام پر تحقیق ​

دورانیہ: 16-2015 تا 18-2017
بجٹ: 9.158 ملین

مقاصد کا حصول

اس پراجیکٹ کے تحت  مکئی، جوار، برسیم اور لوسرن کی مختلف اقسام پر تحقیق کر کےا یسی اقسام کی نشان دہی کر نا  تھاجو چارے کو محفوظ کرنے میں زیادہ کارآمد ہوں۔ اس کے علاوہ مختلف چارہ جات کی فصلات کے بیج بنانے کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بنانا تھا۔ لہٰذا اس پراجیکٹ کے تحت سائلیج کے لئے جوار  اور مکئی کی ایک ایک ، جب کہ خشک چارے کے لئے لوسرن اور برسیم کی بھی  ا یک ایک قسم کا انتخاب کیا گیا اور اسی طرح جوار، مکئی، برسیم اور لوسرن کے بیج بنانے کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو بھی کسانوں تک پہنچایا۔