پنجاب میں زراعت کے لئے زمین کی ڈیجیٹل پروفائل کی تشکیل

دورانیہ: 1جولائی 2010 - 30 جون 2013
بجٹ: 73.437 ملین

مقاصد کا حصول

  • اس پراجیکٹ میں پورا پنجاب 3کلو میٹر کے حصوں میں منقسم تھا ۔ اس طرح سے کُل حصوں کی تعداد 28162تھی ۔ جن حصوں کے نمونے لئے گئے تھے ان کی تعداد 19153ہے کیونکہ 9009حصے شہروں ، ندیوں اور ریب کے ٹیلوں پر مشتمل تھے 
  • جمع کردہ نمونوں کی کل تعداد 72،241 تھی۔ ہر نمونے سے چھ خصوصیات کاتجزیہ کیا گیا، جن میں بناوٹ، برقی کنڈکٹیوٹی، نامیاتی مادہ، پی ایچ، دستیاب فاسفورس اور نچوڑ پانے والا پوٹاش شامل ہیں
  •  فصلوں ، سبزیوں اور پھلوں کیلئے مٹی آب و ہوا کے مناسب ہونے کے لئے مقامی ڈیٹا بیس کی تیاری
  • مٹی اور پانی کے تجزیہ کیلئے انٹرپرائز لیول کاجی آئی ایس سسٹم بنایا گیا۔زرعی برادری کے محققین توسیعی کارکنوں ، کاشتکاروں، فیصلہ اور پالیسی سازوں کے لئے معلومات کے اشتراک کے لئے ویب پورٹل کی تیاری