راجن پور میں ذیلی ادارہ برائے تحقیق کپاس کے قیام سے جنوبی پنجاب میں کپاس پر تحقیق میں اضافہ

کپاس بنیادی طور پر پنجاب کے 19 اضلاع میں کاشت ہو رہی ہے۔ راجن پور/ڈی جی خان میں کپاس بہت زیا دہ کاشت ہوتی ہے اور وہاں کے لوگوں کا روزگار اس فصل سے وابسطہ ہے۔ جنوبی پنجاب میں راجن پور اہم مقام رکھتا ہے۔ اِس ضلع میں بہت وسیع  جننگ انڈسٹری قائم ہے۔ مزید برآں کپاس کی کاشت وسطی پنجاب سے جنوبی پنجاب منتقل ہو رہی ہے۔ کپاس کا یہ علاقہ ماضی میں نظر انداز رہا اور اب کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے خاص اہمیت کا متقا ضی ہے۔ لہٰذا   جنوبی پنجاب میں کپاس کی بڑھوتری کے لیے ،   کپاس کا تحقیقاتی -ذیلی اسٹیشن   راجن پور کا قیام اس خطہ کی اہم ضرورت ہے جس سے کپاس کی مجموعی پیداوار اور ریشہ کا معیار بہتر ہو گا۔

دورانیہ: 2019-20   تا  2023-24
کل لاگت:  216.720 ملین روپے
مختص رقم برائے 2023-24  26.00 ملین روپے

مقاصد

مندرجہ ذیل اہم مقاصد ہیں:

  • جنوبی پنجاب میں کپاس کی بڑھوتری: کپاس کی بھر پورپیداوار کے لیے راجن پور ، پنجاب کا ایک اہم ضلع  ہے
  • راجن پور کے لیے موزوں ترین علاقائی اقسام کی تیاری
  • کاشتکاروں کے لیے کپاس کے معیاری بیج کی فراہمی

سرگرمیاں

          منصوبہ ابھی منظور نہیں ہوا

نتائج

 اہم نتائج مندرجہ ذیل ہیں:

  • کپاس کی پیداوار میں اضافہ
  • کپاس کے کاشتی رقبہ میں اضافہ
  •  اوسط پیداوار میں اضافہ
  •  کسان کی آمدن میں اضافہ