بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ ، چکوال میں سینٹر آف ایکسیلینس برائے زیتون ریسرچ اینڈ ٹریننگ (CEFORT) کا قیام

دورانیہ: 2018-19  تا  2023-24
کل لاگت: 318.665 ملین روپے
مختص رقم برائے 2023-24  54.337 ملین روپے

مقاصد​

  • پنجاب میں زیتون کی کاشتکاری ، انتظام و انصرام ، فصل کی کٹائی ، طریقہ کار اور ویلیو ایڈیشن/پراڈکٹ ڈویلپمنٹ
  • کسانوں کی موقع پر شراکتی تحقیق میں شمولیت کے ذریعے پنجاب میں زیتون کے سیکٹر کے قیام کیلئے ٹیکنالوجیوں کو اپنانا
  • زیتون کے جینیاتی وسائل اور ان کے انتظام کے ذخیرے کی حیثیت سے کام کرنا
  • زیتون کی فصل میں سماجی و معاشی تحقیقات کرنا

سرگرمیاں 

  • ادارہ برائے تحقیق زیتون کی تعمیر 
  • تشخیصی فیلڈ سروے 
  • موافقاتی تجربات
  • اسٹیک ہولڈر سے مشاورت  
  • تحقیقی تجربات 
  • نجی شعبے میں زیتون کے تجرباتی بلاکس کا قیام 
  • زیتون کے جرم پلازم  کا مجموعہ اور درآمد 
  • تربیت دہندگان کی تربیت کا اہتمام 
  • قومی زیتون میلہ کا انعقاد 
  • کانفرنس / ورکشاپس / سیمینار کا اہتمام 
  • زیتون کے اسٹیک ہولڈرز کو زیتون کی مشاورتی خدمات

ترقیاتی پروگرام کی عمل درآمد کا نظام

مالیاتی معاونت: محمکہ زراعت، حکومت پنجاب
عملدرآمد: چیف سائنسدان زراعت (تحقیق)، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد
تعمیراتی کام: پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب

ترقیاتی پروگرام کے اہداف

  • زیتون کے تیل کے معیار کو جانچنے، مصنوعات سازی کی تیاری اور زیتون کی بیماریوں کی تشخیص کے لیے تین جدید لیبارٹریوں کا قیام
  • زیتون کی فصل اور اس کی کاشت سے منسلک افراد کے مسائل جاننے کے لیے تشخیصی فیلڈ سروے کا انعقاد 
  • جنوبی پنجاب اور اس سے ملحقہ تھل اور چولستان کے صحراؤں میں موافقاتی تجربات کرنا
  • اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے آن کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سالانہ تحقیقاتی پروگرام کو مرتب کرنا
  • زیتون کے شعبے سے منسلک قومی و بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری و روابط قائم کرنا
  • نجی شعبے میں ٹیکنیکی بنیادوں پر زیتون کے multiplication بلاکس کا قیام 
  • زیتون کی بین الاقوامی ترقی دادہ اقسام کی جینیاتی بنیادوں پر درآمد
  • زیتون کے تربیت دہندگان کی تربیت کا اہتمام 
  • قومی زیتون میلوں کا انعقاد 
  • زیتون کی کاشت سے متعلق تربیتی کانفرنس / ورکشاپس / سیمینار کا اہتمام 
  • زیتون کے اسٹیک ہولڈرز کو زیتون کی مشاورتی خدمات کی فرہمی

ترقیاتی پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد و تعداد

  • زیتون کے کاروبار و کاشت سے منسلک افراد
  • سائنسدان، اساتذہ، شعبہ توسیع کے افسران

ترقیاتی پروگرام کی مدت پوری ہونے کے بعد کے ممکنہ اثرات

تحقیقاتی و تربیتی ادارہ برئے زیتون کا قیام بنیادی طور پر ایک تحقیقاتی پروگرام ہے۔ اس پروگرام کی تکمیل کے بعد، زیتون کے شعبہ سے منسلک افراد کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک مکمل طور پر وقف ادارہ معرض وجود میں آ چکا ہو گا۔ مقامی سطح پر زیتون کے تیل کی پیداوار میں اضافہ کے لیے ملکی سطح پر تحقیق و تربیت کو فروغ دیا جائے گا۔ زیتون کے باغبان اور اس کے کاروبار سے منسلک افراد کی تربیت کے لیے زیتون کے باغات اور اس کے پھل کی سنبھال کے بہترین کاشتی امور کے بارے میں آگاہی و تربیت فراہم کی جائے گی۔ زیتون کے باغبان حضرات کو جدید بنیادوں پر تربیت دی جائے گی تاکہ وہ مقامی لوگوں کے لیے تربیت کا ذریعہ بن سکیں۔ قومی و بین الاقوامی اداروں کے مابین شراکت کو فروغ دیا جائے گا تاکہ زیتون کے شعبہ کو سائنسی بنیادوں پر متحرک اور نمایاں شعبہ بنایا جاسکے۔

نتائج

        زیتون کی مانگ پر مبنی کاشت ، انتظام ، فصل کٹائی کے بعد  پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن / پروڈکٹ ڈویلپمنٹ میں زیتون کے کاشتکاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو درپیش کلیدی امور کی نشاندہی کرنا ، تاکہ کاشتکاروں کے منافع میں اضافہ اور پائیدار شعبے کی ترقی میں اضافے کے لئے صحیح بنیاد فراہم کی جاسکے

  • جنوبی پنجاب میں زیتون کے باغات کے مستقبل میں اضافے کے لئے ممکنہ طور پر زیتون کی اقسام کی شناخت
  • نجی شعبے کی ترقی کیلئے زیتون کی سروس فراہم کرنے والے  افراد کی تربیت
  • زیتون کی نرسری پلانٹس اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو  تیار کرنے کے لئے نجی شعبے کی صلاحیت کو تقویت دینا
  • سماجی و اقتصادی تحقیق سے  کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ویلیو چین رابطے  میں لانا اور بہتر منافع کیلئے رہنمائی کرنا

 رابطہ

ڈاکٹر محمد ظفر اقبال
 ڈائریکٹر/ پراجیکٹ ڈائریکٹر
تحقیقاتی و تربیتی ادارہ برائے زیتون چکوال
فون نمبر: 662012-0543