خدمات

 اس ادارہ میں مندرجہ ذیل خدمات فراہم کی جاتی ہیں

  •  کسی بھی فصل سے تعلق رکھنے والے جی ایم اوز کو پی سی آر کے ذریعے ISO-17025 کے  معیار پر جانچا جاتا ہے

  •  سالماتی ڈی این اے مارکرز کے ذریعے کسی بھی فصل کی اقسام میں خالص پن کا تعین ۔

  •  ڈی این اے بارکوڈ تکنیک کے ذریعے مختلف فصلوں میں اقسام کی پہچان ۔

  •  ڈی این اے مارکرز کے ذریعے ہائبرڈ اقسام کی جانچ اور تصدیق ۔

  •  سالماتی ڈی این اے مارکرز کی مدد سے باسمتی اور غیر باسمتی چاول کی اقسام میں فرق واضح کرنا۔

  •  بغیر بیج کے نمو پانے والی فصلوں جیسے کے آلو اور گنے میں تنے کی ٹشو کلچرنگ کے ذریعے بیماریوں سے پاک بیج کی پیداوار۔

  •  مٹی اور پودوں کی بہتر پرورش اور بڑھوتری کے لئے کسانوں کو مختلف فصلوں جیسا کہ پھلی دار اجناس ، بیجدار اجناس اور چارے کے لئے جراثیمی ٹیکوں کی فراہمی۔

  •  سائنسی تحقیق کے نتائج کی کسانوں اور سائنسدانوں تک بروقت فراہمی اور نئی ٹیکنالوجی کی مشہوری کے ذریعے فصلوں کی موثربہ لاگت پیداوار میں کردار۔