تحقیقی سرگرمیاں

زرعی تحقیقاتی ادارہ برائے بائیو ٹیکنالوجی جدید سائنسی اوزاروں کو استعمال میں لاکر اور ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے میں شامل دیگر ساتھی اداروں کے شانہ بشانہ فصلوں کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے مصروف عمل ہے۔انہی انتہائی جدید بائیو ٹیکنالوجی تحقیقات کے ذریعے پودوں کے تولیدی سائنسدانوں کی مدد اس ادارے کی اہم ترجیحات کا حصہ ہے ۔فی الحال  اس تحقیقاتی ادارے میں  بائیو ٹیکنالوجی  کے مخصوص شعبہ جات میں مندرجہ ذیل فصلوں پر تحقیق کا کام جاری ہے۔

ٹشو کلچرنگ

  • گنا: گنے کی رتہ روگ بیماری سے متاثرہ اقسام کی بہتری کے لیے جینیاتی تغیر کا استعمال
  • گندم: ٹشو کلچرنگ سے حاصل شدہ جینیاتی تغیر کے  استعمال سے بیماریوں کے خلاف کم قوت مدافعت رکھنے والی گندم کی اقسام میں گندم کی کنگی جیسی اہم بیماری کے خلاف مدافعت پیدا کرنا
  • چاول:  ٹشو کلچرنگ سے حاصل شدہ جینیاتی تغیر والی چاول کی اقسام میں زمینی کلر اور سوکھے کے خلاف مدافعت کی تلاش کرنا۔
  • سرسوں: تغیراتی افزائش نسل اور تجربہ گاہی کھوج کے ذریعے سرسوں کے تیل کے معیار اور پیداوار میں اضافہ کرنا
  • سٹیویا:  نسیج پروری کے ذریعے سٹیویا کے سریع اور کم خرچ افزائش نسل
  • کیلا: نسیج پروری کے ذریعے کیلےکی سریع افزائش نسل اور بیماریوں سے پاک پودوں کی فراہمی
  • آلو: نسیج پروری کے ذریعے آلو کی بیماریوں سے پاک بیج کی فراہمی اور پیداوار میں اضافہ

سالمیاتی مارکرز کا استعمال

  • گندم: سالماتی مارکرز کے ذریعے گندم کے صوبائی آزمائشی پیداواری تجربات اور ادارے کی اپنی تیار کردہ اقسام میں گندم کی کنگی کے خلاف مدافعت کی تلاش
  • چاول: سالماتی مارکرز کے ذریعے چاول کی بیماری جراثیمی جھلساؤ کے خلاف مدافعت کی تلاش اور نئی بیماری کے خلاف مدافعت رکھنے والی اقسام کی افزائش نسل میں مدد فراہم کرنا
  • کپاس: سالماتی مارکرز کی مدد سے کپاس کی اقسام میں پتہ مروڑ وائرس کے خلاف پائی جانے والی مدافعت کی کھوج لگانا اور اس مدافعت کو کپاس کی نئی اقسام کے اندر سالماتی اعانتی افزائش نسل کے ذریعے متعارف کرانا
  • سورج مکھی: سالماتی اعانت کاریگری کے ذریعے سورج مکھی کے جینیاتی مجموعے میں سرگلاؤ بیماری کے خلاف مدافعت کی تلاش کرنا
  • ٹماٹر: سالماتی مارکروں کے ذریعے ٹماٹر کی نئی اقسام میں ٹماٹر کے پچی کاری وائرس کے خلاف مدافعت کی تلاش کرنا

جینیاتی انجینئرنگ

  • سرسوں: مرکب جین یافتہ پودوں کی تیاری کے ذریعے سرسوں میں معیاری تیل اور بہتر پیداوار متعارف کرانا۔
  • کپاس:  زیرہ نالی کے ذریعے کپاس کی اعلیٰ پیداواری اقسام میں جینیاتی انجینئرنگ کو استعمال میں لاتے ہوئے جڑی بوٹی کش زہروں کے خلاف مدافعت پیدا کرنا
  • گنا: گنے میں جڑی بوٹی کش زہر گلائفوسیٹ  کے خلاف مدافعت رکھنے والے مرکب جین یافتہ پودوں کی تشکیل۔
  • گندم: مرکب جین یافتہ گندم کی پیداوار جس میں جینیاتی انجینئرنگ کے ذریعے گلائفوسیٹ جڑی بوٹی کش زہر کی مدافعت  متعارف کروائی گئی ہو.

جینیاتی تغیر والی فصلوں کا سراغ

  • پی سی آر اورELISA تکنیکوں کے ذریعے پودوں میں جی ایم او عناصرکی تلاش اور ان عناصر کے اظہار کو جانچنا

بی ٹی کی شناخت اور تعین

  • کپاس:  پی سی آر اورELISAکے ذریعے کپاس کی اقسام میں بی ٹی جین کی شناخت اور اس کے اثر اور کارکردگی کا تعین کرنا
  • باسمتی چاول : سالمتی مارکروں کا استعمال کرتے ہوئے  باسمتی اور غیر باسمتی چاولوں کی اقسام میں فرق واضح کرنا
  • چاول کی صفائی:  برآمد کے لیے تیار چاول کے اندر ملاوٹ کی تلاش
  • ہائبرڈ چاول۔:سالمتی مار کروں کے استعمال سے چاول کی مادری اقسام اور ان کے ملاپ سے حاصل شدہ ہائبرڈ کا تعین کرنا

زرعی ادارہ برائے بائیو ٹیکنالوجی

  • زرعی ادارہ برائے بائیو ٹیکنالوجی میں مندرجہ ذیل اہم تجربات سرانجام پا رہے ہیں.​
بی ٹی زہر کی کپاس کی مختلف حصوں میں تلاش
شامل سائنسدان: مس شاکرہ جمیل ، راحیل شہزاد ، ڈاکٹرشمسہ کنول، ڈاکٹر محمد ظفر اقبال۔

گنے کی جینیاتی تبدیلی اور سوکھے کی مدافعت کے لیے جینیاتی تجربہ
شامل سائنسدان: مس شاکرہ جمیل ، راحیل شہزاد ، ڈاکٹر محمد ظفر اقبال۔
تبدیل شدہ گلائفوسیٹ جڑی بوٹی کش جین (ای.پی.ایس.پی.ایس) کا گندم میں انضمام

شامل سائنسدان: ڈاکٹر عمران حبیب ،محمد وقاص جمیل، محمد اسلم جاوید،  شاکرہ جمیل، ڈاکٹر ساجد الرحمٰن اور ڈاکٹر محمد ظفر اقبال

ایگرو بکٹیریم جرثومے کی مدد سے سرسوں میں تبدیل شدہ گلائفوسیٹ مدافعت کے حامل جین کا انضمام
شامل سائنسدان: شاکرہ جمیل اور ڈاکٹر محمد ظفر اقبال 
کرسپر کیس 9 تکنیک سے چاول میں فون 4 جین کا تدارک اور اس کے نتیجے میں کثیر پھولک خصلت کا چاول میں اظہار
شامل سائنسدان:شاکر جمیل ، راحیل شہزاد ، ڈاکٹرشمسہ کنول ،ڈاکٹر شاہد نذیر اور ڈاکٹر محمد ظفر اقبال
 

سویابین کی اقسام میں جینیاتی تنوع کا اندازہ لگانا
شامل سائنسدا:۔ شاکر ہ جمیل ، راحیل شہزاد ، ڈاکٹرشمسہ کنول اور ڈاکٹر محمد ظفر اقبال

سالماتی مارکرز کے استعمال سے گنے کی اقسام میں رتہ روگ بیماری کے خلاف مدافعت کی تلاش
شامل سائنسدان : ڈاکٹر عمران حبیب ،محمد یونس ،محمد اسلم جاوید ، محمد جمشید انور اور ڈاکٹر محمد ظفر اقبال
پیاز کی اقسام کے اندر خلیہ نمائی بانجھ نر کی شناخت اور حفاظت کنندہ نسلی نمائندہ پودوں کی نشاندہی
شامل سائنسدان : شاکرہ جمیل، راحیل شہزاد اور ڈاکٹر محمد ظفر اقبال
سالماتی مارکرز کے ذریعے گندم میں سوکھے کی مدافعت والی نسلوں کی شناخت
شامل سائنسدان:محمد یونس، ڈاکٹر عمران حبیب، ڈاکٹرساجدالرحمن اور ڈاکٹر محمد ظفر اقبال
ڈی این اے سے جڑے سالماتی مارکرز کی مدد سے گندم میں کنگھی کی بیماری کے خلاف جینز کو اکٹھا کرنا
شامل سائنسدان: ڈاکٹر شاہد نذیر، ڈاکٹرساجدالرحمن محمد یونس اور ڈاکٹر محمد ظفر اقبال 
ٹشو کلچر سے جینیاتی تغیر لاکر گندم میں پیداواری اضافہ اور کنگھی کے خلاف مدافعت پیدا کرنا
شامل سائنسدان: محمد وقاص جمیل، ڈاکٹرساجدالرحمن، محمد اسلم جاوید، محمد جمشید انور، ڈاکٹر محمد ظفر اقبال
گندم کی اقسام کے جینیاتی مجموعے کی حفاظت اور ان کا ٹشو کلچر نگ اور نئے جوڑے بنانے میں استعمال
شامل سائنسدان: محمد وقاص جمیل، ڈاکٹرساجدالرحمن، محمد اسلم جاوید، محمد جمشید انور، ڈاکٹر عمران حبیب اور ڈاکٹر محمد ظفر اقبال

 گندم کا مطالعہ

  •  گندم کی اگلی نسلوں(R1سے R6) میں جینیاتی تغیر کا مطالعہ
  • شامل سائنسدان: محمد وقاص جمیل، محمد اسلم جاوید ،محمد جمشید انور، ڈاکٹر عمران حبیب، ڈاکٹرساجدالرحمن اور ڈاکٹر محمد ظفر اقبال
  • گندم کی نئی اقسام کا ابتدائی پیداواری تجزیہ 
  • شامل سائنسدان: محمد وسیم صابر، محمد وقاص جمیل، ڈاکٹر عمران حبیب، محمد اسلم جاوید ،محمد جمشید انور ڈاکٹرساجدالرحمن اور ڈاکٹر محمد ظفر اقبال
  •  گندم کے باقاعدہ پیداواری تجزیات
  • شامل سائنسدان: ڈاکٹر ساجد الرحمن، محمد وقاص جمیل، محمد اسلم جاوید، محمد جمشید انور، اور ڈاکٹر محمد ظفراقبال۔
  • ٹشو کلچرنگ کی مدد سے گندم میں سوکھے کی مدافعت رکھنے والے جینیاتی تغیر والے پودوں کی پیداوار
  • شامل سائنسدان: محمد الیاس کھوکھر اور ڈاکٹر محمد ظفر اقبال
  • کھیت کے اندر گنے کی سوما کلون اقسام میں رتہ روگ مدافعت کی کھوج
  • شامل سائنسدان: محمد جمشید انور محمد اسلم جاوید محمد وقاص جمیل ڈاکٹرساجدالرحمن اور ڈاکٹر محمد ظفراقبال
  • کثیرالشکالی سے وابستہ ڈی این اے مارکرز کو استعمال میں لاکر آلو میں مختلف اقسام کی شناخت
  • شامل سائنسدان: ڈاکٹر ساجد الرحمان شاکرہ جمیل راحیل شہزاد اور ڈاکٹر محمد ظفر اقبال
  • گنے میں کلر کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کے لیے تجربہ گاہی ریسرچ
  • شامل سائنسدان: خالد محمود بھٹی مس عائشہ ارم محمد اسلم جاوید اور ڈاکٹر محمد ظفر اقبال
  • حوالہ لیباٹری کی حیثیت سے بائیو کھادوں /بائیو محرکات کی جانچ۔
  • شامل سائنسدان:ڈاکٹر محمد سلیم اختر، مس عائشہ ارم، محمد اسلم جاوید اور ڈاکٹر محمد ظفر اقبال