تعارف

بائیو ٹیکنالوجی ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جو بنی نوع انسان کے فائدے کے لیے حیاتیاتی زندگی کے جینیاتی نقشے کو بہتر بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔ پلانٹ بائیو ٹیکنالوجی پودوں کی افزائش کی تکنیک ہے جو فصلوں کے پودوں میں تبدیلی لانے اور ان کو بہتر بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔  یہ مصنوعی افزائش کے عمل میں حیاتیاتی موثر خوائصی امتزاجوں کے انتخاب اور شناخت میں درستگی کو بڑھاتا ہے جو سالماتی سطح پر معلومات پر مبنی ہوتا ہے۔ ان تکنیکوں کے استعمال سے سائنسدانوں نے پائیدار بنیاد پر زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے حل تیار کیے ہیں۔ مخصوص جینز کی نشاندہی کرنے کی اہلیت سے شروع ہوکر جو کچھ فصلوں میں فوائد فراہم کر سکتے ہیں اور ان خصوصیات کے اوپر بہت ہی صحیح انداز میں کام کرنے کی صلاحیت کو استعمال میں لاکر بائیوٹیکنالوجی بریڈروں  کی فصلوں میں بہتری لانے کی صلاحیت کو تقویت دیتی ہے۔ ب بائیو ٹیکنالوجی فصلوں میں ایسی اصلاحات کو بھی ممکن بنا دیتی ہے جو متعلقہ نسلوں کی روایتی افزائش نسل کے طریقوں سے ممکن نہیں ہو سکتی۔

 

مشن

بائیو ٹیکنالوجی  کی انہی خصوصیات کو جانتے ہوئے 1987 میں زرعی تحقیقاتی ادارہ برائے بائیو ٹیکنالوجی معرض وجود میں آیا ۔ فی الحال اس ادارے میں مختلف فصلوں جن میں گندم ،چاول ،کپاس ،گنا، چارہ، تیل دار اجناس ،دالوں اور سبزیوں میں بہتری لانے کے لئے مختلف زاویوں سے تحقیق ہو رہی ہے۔ جس میں خصوصا ٹرانس جینک پودوں کی پیداوار، جینیاتی طور پر تبدیل شدہ فصلوں کے ڈی این  اے مارکر کی مدد سے ٹیسٹ، ٹشو کلچر کے ذریعے فصلوں کی افزائش نسل  اورپودوں میں تبدیلی لانا اور بیماری سے پاک فصلوں کے بیجوں کی پیداوار شامل ہیں یہ ادارہ فائدہ مند جرثوموں کے مخصوص سائنسی طریقے سے استعمال کے ذریعے فصلوں اور زمین کی پیداواری صلاحیتوں میں بہتری لانے کے لیے بھی مصروف عمل ہے۔

اغراض ومقاصد

  • جینیاتی انجینئرنگ
  • فصلوں کے افزائشی لائحہ عمل کی مدد کے لیے ڈی این اے مارکر کا استعمال
  • بی ٹی فصلوں کی کھوج ،شناخت اور مخصوص جینیاتی   اظہار کا تعین۔
  • ٹشو کلچر کے ذریعے پیدا شدہ جینیاتی تغیر کا حیاتیاتی اور غیر حیاتیاتی ماحولیاتی عوامل کے خلاف استعمال
  • خوردبینی تولیدی طریقوں سے بیماریوں سے پاک بیج کی پیداوار
  • رائزوبیم جرثومے کی  ہم زیستانہ نائٹروجن ثبتگی ،علیحدگی اور موثر نسلوں کا انتخاب
  • غیر پھلی دار اجناس میں پودوں اور جرثوموں کی شراکت داری پیدا کرنا
  • فاسفیٹ حل پذیری جرثوموں پر تحقیق
  • پودوں کے لیے مربوط غذا بردار انتظامی نظام
  • زمین ،ماحول اور جرثوموں کی سرگرمیوں میں نسبت داری
  • مطلوب جرثوموں کو ذریعے حلقہ بیخ کی افزودگی
  • فصلوں سے مخصوص جراثیمی ٹیکوں کی تیاری
  • ماس میڈیا کے ذریعے جدید زرعی تحقیق کا کسانوں تک پھیلاؤ