ذیلی اسٹیشن

سوائل بیکٹریالوجی سیکشن

ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ میں واقع زرعی بائیوٹیکنالوجی کے تحقیقی ادارے کا ایک شعبہ یعنی سوائل بیکٹریالوجی فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے سرگرم عمل ہے اس سلسلے میں فصلات کی پیداوار بڑھانے والے جرثوموں کی بازیابی تخصیص اور استعمال سے پیداوار بڑھانے میں تحقیقات جاری ہیں۔ اس شعبے کا نصب العین ہے کہ فصلات کے لیے مخصوص  ٹیکے حیاتیاتی ذرائع سے تیار کرکے نہ صرف مٹی اور پودوں کی صحت برقرار رکھی جائے بلکہ انہیں کسانوں اور محققین کو بھی مہیا کیا جا سکے۔ اوسطاً 9000تھیلیاں سالانہ فراہم کی گئیں۔

مقاصد

  •  بازیاب شدہ خالص جرثوموں کا تحفظ، تخصیص ،استحکام اور پھیلاؤ
  • سالانہ لائحہ عمل پر عمل درآمد
  • ریڈیو اور الیکٹرانک مواصلات کے ذریعے بائیو فرٹیلائیزر کے استعمال اور مہارت کا ابلاغ۔ تحقیقی مقالہ جات اور آزمودہ ٹیکنالوجی کی طباعت
  • حکومت پنجاب کی مقرر کردہ بائیو فرٹیلائیزر ٹیسٹنگ لیب کے ناطےاب تک بائیو فرٹیلائیزر/بائیو سٹیمولینٹ کے462 نمونہ جات اور بی او پی کے81نمونہ جات کا تجزیہ و رپورٹ
  • بطور خاص ذمہ داری پنجاب کے کسانوں کے کھیتوں سے گندم اور چاول کی فصلوں کی برداشت کے بعد جلے اور غیر جلے مٹی کے 080 نمونہ جات کا تجزیہ اور خوردبین شماری کی گئی

تحقیقی سرگرمیاں

  •  پنجاب کے کمیاب پانی کے خشک علاقوں کے لیے مخصوص جرثوموں کی چھان بین

           شامل سائنسدان: مس حنا جاوید اور مس انیلا ریاض

  •  پودوں کی دشمن خوردبینی حیات کے تدارک کے لیے مفید زمینی جرثوموں کی سالماتی اور حیاتی کیمیائی تخصیص۔

شامل سائنسدان: امجد قریشی اور ڈاکٹر سلیم اختر

  • PGPRاور دوسرے مفید جرثوموں کے اشتراک عمل کا سویابین میں ناڈیول بننے پر اثرات کا مطالعہ

شامل سائنسدان: منزہ رفیق  اور فاخر مجیب

  • پوٹاشیم حل پذیری بڑھانے والے جرثوموں کا گندم کی افزائش اور پیداوار پر اثر

شامل سائنسدان: منزہ رفیق اور فاخر مجیب

  • بائیو فلم بنانے والے PGPRکی بازیابی تخصیص اور چھان بین

شامل سائنسدان: منزہ رفیق اور امجد قریشی

  • سائڈر فور پیدا کرنے والے بیکٹیریا کی بازیابی اور تخصیص

شامل سائنسدان: انیلہ ریاض اور امجد قریشی

  • بائیو فرٹ پلس۔ PGPRاور جراثیمی سے بھرپور نادر جراثیمی تراکیب

شامل سائنسدان : محمد آصف منزہ رفیق اور امجد قریشی

  • مسور اور ماش کی پھلیوں پر PSM، رائز وبیم اور پلانٹ گروتھ ریگولیٹر کے مشترکہ اثرات

شامل سائنسدان: امجد قریشی اور ڈاکٹر سلیم اختر

  • تیل دار اجناس کی افزائش اور پیداوار پر PGPRاور خوردبینی حیاتی مواد کا اثر

شامل سائنسدان: ثناء جاوید اور امجد قریشی

  • جراثیمی ٹیکے اور جراثیموں کے پیدا کردہ مواد کا پھلی دار پودوں کی افزائش اور پیداوار پر مشترکہ اثر

شامل سائنسدان: محمد آصف اور امجد علی

  • بارانی علاقوں میں مونگ پھلی کی افزائش پر بریڈی رائزو بیم اور فاسفورسی جرثوموں کے باہمی تعاون کے اثرات

شامل سائنسدان: فرازااعجاز اور حنا جاوید

  • چنوں کی فصل میں Fusirium Wiltپہ رائزوبیم اور PGPR کے  اشتراک عمل کے ذریعے حیاتیاتی کنٹرول 

شامل سائنسدان: انیلہ ریاض اور امجد قریشی

  • چنے اور مونگ کی پیداوار میں بڑھوتری اور ناڈیول کی افزائش پر رائزو بیم اور ایل میتھونین کے اثرات

شامل سائنسدان: منزہ رفیق اور امجد قریشی

  • کمپوسٹ میں تیزابیت پیدا کرنے کے لئے گندھک کے تکسیدی جرثوموں کی بازیابی اور شناخت

شامل سائنسدان: فراز اعجاز اور فاخر مجیب

  • برسیم چارے کی بڑھوتری اور پیداوار کے اضافہ کے لئے پودوں اور جرثوموں کا باہمی تعاون

شامل سائنسدان : فرازا اعجاز اور امجد قریشی

  • غیر حیاتیاتی مشکل حالات میں آسانی پیدا کرنے والے PGPRکی بازیابی اور شناخت

شامل سائنسدان: حنا جاوید اورفرازہ اعجاز

  • کھیت میں گندم اور چاول کا بائیو اسٹیمولنٹ کے حوالے سے رد عمل

شامل سائنسدان :محمد آصف اور امجد علی

  • گندم اور چاول کی افزائش اور پیداوار پر بائیو اسٹیمولنٹ اور کائے نیٹن کے اثرات

شامل سائنسدان: انیلا ریاض اور امجد قریشی

  • سائل بیکٹریالوجی کا حکومت پنجاب کی تفویض کردہ ذمہ داری بطور بائیو فرٹیلائیزر ٹیسٹنگ لیب پر عمل درآمدPGPR، PSM اور رائزوبیم کی اقسام کی بازیابی ،تخصیص اور استحکام )تکنیکی عملہ(
  • گندم چاول کے فضلاتی نظام میں مختلف فصلاتی فضلہ جات کے مٹی کی صحت پراثرات بارے حکمت عملی

شامل سائنسدان : منزہ رفیق اور انیلا ریاض 

  • تدریجی حل پذیر فاسفورسی کھادوں اور دوسری فاسفورسی کھادوں بارے فصلات کے رد عمل کا موازنہ 

تکمیل شدہ تحقیقی سرگرمیاں

  • بائیو فرٹ پلس. جراثیمی مواد سے بھرپور نادر اور جراثیمی تراکیب (امجد قریشی محمد آصف اور ڈاکٹر سلیم اختر)
  • گندم اور مکئی کی فصلات میں مفید خوردبینی نباتات پر بوٹی مار ادویات کے چھڑکاؤ کے اثرات (منزہ رفیق اور فاخر مجیب)
  • گندم اور مکئی کی افزائش بارے نباتاتی بیکٹیریا کی صلاحیت کا مطالعہ (حنا ءجاوید اور امجد قریشی)
  • ربیع اور خریف کی سبزیات پر مختلف النوع بائیو اسٹیمولنٹ کے اثرات

کارہائے نمایاں

گزشتہ پانچ سال میں

  • رائزو بیم PGPRاور فاسفورسی بیکٹیریا کی تقریبا9000 تھیلیوں کی سالانہ کسانوں کو ترسیل۔
  • چاول اور گندم کے کھیت سے بعد از برداشت لئے گئے 800 جلے اور غیر جلے مٹی کے نمونہ جات کا تجزیہ۔
  • غلہ جات کی پیداوار میں PGPRکے استعمال سے پیداوار میں 7 سے 12 فیصد اضافے کا اثبات۔
  • پھلی دار اجناس میں رائزو بیم کے جراثیمی ٹیکوں کے استعمال سے پیداوار میں 15 سے 25 فیصد تک ترقی ہوئی۔
  • PGPRاور رائزو بیم کے مشترکہ جراثیمی ٹیکوں کے استعمال سے پھلدار اجناس میں 22 سے 35 فیصداضافہ ہوا۔
  • PGPRاور PSB کے اشتراک نے برسیم کی پیداوار کو 28 فیصد تک بڑھایا۔
  • جراثیمی ٹیکے اور جراثیمی موادکے اشتراک سے دھان اور گندم کی پیداوار میں 12 سے 15 فیصد تک بڑھوتری ہوئی۔

رابطہ

پرنسپل سائنٹسٹ
فون: 0419201807