ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ زراعت پنجاب جناب عاطف رضا کا ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکا دورہ

ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ زراعت پنجاب جناب عاطف رضا نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد  میں18 جنوری 2021  کو تحقیقاتی منصوبہ جات کی پیش رفت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمدظفر اقبال چیف سائنٹسٹ زراعت (ریسرچ)، ڈاکٹر ساجد الرحمن ڈائریکٹر (ریسرچ) کے علاوہ دیگر ڈائریکٹرز اور  زرعی سائنسدانوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمدظفر اقبال چیف سائنٹسٹ زراعت (ریسرچ)نے ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ زراعت پنجاب کو ادارہ ہذٰا میں جاری زرعی تحقیقی پروگرامز  کے بارے میں بریفنگ دی-