Annual Performance Review Meeting for Performance Contract 2018-19

زرعی سائنسدان اپنے اہداف ہر صورت پورے کریں اور تحقیقی سرگرمیوں کوجاری رکھنے کے لیے دستیاب وسائل کا بھرپور استعمال کریں ۔ اس کے علاوہ اپنی تحقیقی سرگرمیوں میں ایسے تجربات شامل کریں جن سے کسانوں کو درپیش مسائل کا حل ممکن بنایا جاسکے ۔ اس سلسلے میں کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عابد محمود (ڈائریکٹر جنرل،ایوب ریسرچ ) نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کی تحقیقی سرگرمیوں کی سالانہ کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنسدان کپاس پر حملہ آور ہونے والی سفید مکھی اور گلابی سنڈی کا مناسب حل تلاش کریں تاکہ مستقبل قریب میں کپاس کی فصل کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکے ۔ اور پانی کے بچاو کے حوالے سے جاری تجربات سے متعلق تفصیلی سفارشات مرتب کی جائیں تاکہ تحقیقی نتائج کو عام کسانوں تک منتقل کیا جائے ۔ اور حاصل کردہ رزلٹس کو عام کسانوں تک پہنچا کر ہائیڈروجل ٹیکنالوجی کو ترویج دیا جا سکے ۔ اجلاس کے اختتام پر ڈی جی ریسرچ نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ ایسے تجربات کریں جن سے کسانوں کو درپیش مسائل کا حل ممکن ہو سکے